تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » صدر مملکت اور نگران وزیراعظم سمیت اہم شخصیات کا قائد اعظم کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت
    پاکستان

    صدر مملکت اور نگران وزیراعظم سمیت اہم شخصیات کا قائد اعظم کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت

    adminadminدسمبر 25, 2023کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد: صدر مملکت اور نگران وزیراعظم سمیت اہم شخصیات نے قائد اعظم کے یوم پیدائش پر انہیں بھرپور خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
    اپنے پیغام میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف نے بانی پاکستان کے یوم ولادت پر کہا کہ قائد اعظم کی لازوال قیادت میں برصغیر کے مسلمانوں نے اپنے لئے علیحدہ وطن حاصل کیا۔
    ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ قائداعظم نے پاکستان کی صورت میں ایسی ریاست کی تشکیل ممکن بنائی جہاں رنگ و نسل، مذہبی، لسانی اور کسی تفریق کے بغیر تمام شہریوں کو زندگی گزارنے اور ترقی کے یکساں مواقع حاصل ہوں۔

    نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ قائداعظم محمد علی جناح آج بھی ہم سب کیلئے مشعل راہ ہیں، آئیے آج کے دن قومی اتحاد اور ایک خوشحال اور ترقی یافتہ پاکستان کا عہد کریں۔

    بانی پاکستان کے یوم پیدائش کی مناسبت سے اپنے پیغام میں انوارالحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ قائد کے اتحاد، ایمان اور نظم و ضبط کے اصول بحیثیت قوم سب کیلئے مشعل راہ ہونے چاہئیں تاکہ ہمارا ملک وہ جمہوری ریاست بن سکے جس کا تصور بانی پاکستان نے کیا تھا۔

    نگران وزیر اعظم نے قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم اس موقع کو جوش، جذبے اور عقیدت کے ساتھ منا رہی ہے، قائداعظم محمد علی جناح آج بھی ہم سب کیلئے مشعل راہ ہیں، جس کی وجہ ان کا مثالی کردار اور غیر معمولی قائدانہ خصوصیات ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ہمیں انتہا پسند قوتوں کو شکست دینے، جمہوریت، پرامن بقائے باہمی اور قانون کی حکمرانی کے اصولوں کو برقرار رکھنے کیلئے اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔

    انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ قائداعظم کے عزم اور غیر متزلزل قوت ارادی نے مسلمانوں کو اپنے مقصد کے حصول کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھنے اور عظیم مقصد کیلئے تمام مشکلات کا بہادری سے مقابلہ کرنے کا عزم دیا۔

    سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے یوم ولادت کے موقع پر اہم پیغام میں کہا کہ پیپلزپارٹی قائداعظم کے فلسفے کی روح کے مطابق ملک کو جمہوری اور فلاحی ریاست بنانے پر ثابت قدم ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان کا قومی ترانہ قائداعظم کے فلسفے کی عکاسی کرتا ہے جس میں طاقت کا سرچشمہ عوام کو قرار دیا گیا، بانی پاکستان جمہوریت پسند اور روشن خیال قائد تھے وہ انسانی اور مذہبی آزادی کے وکیل تھے۔

    آصف علی زرداری کا مزید کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی قائداعظم کے بنائے ہوئے ملک میں اظہار رائے کی آزادی، سیاسی اور مذہبی آزادی کا دفاع کرتی رہے، ایک مخصوص سوچ مذہب کی آڑ لیکر ملک اور معاشرے پر اپنی سوچ مسلط کرنا چاہتی ہے جو قائداعظم کے فلسفے کے برعکس ہے۔

    نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش پر اپنے پیغام میں کہا کہ آج پوری قوم محسن پاکستان قائداعظم کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے، قائداعظم نے برصغیر کے مسلمانوں کی آزادی اور علیحدہ خودمختار ریاست کے قیام کیلئے انتھک جدوجہد کی۔

    انہوں نے کہا کہ قائداعظم نے پاکستان کی صورت میں ایسی ریاست کی تشکیل ممکن بنائی جہاں رنگ و نسل، مذہبی، لسانی اور کسی تفریق کے بغیر تمام شہریوں کو زندگی گزارنے اور ترقی کے یکساں مواقع حاصل ہوں، آپ نے اپنی صلاحیتوں، عزم اور غیرمعمولی کردار کی بدولت پاکستان کے خواب کو حقیقت میں بدلا۔

    مرتضیٰ سولنگی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لئے ہمیں بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کے اصولوں پر عمل درآمد کرنا ہوگا، آج کے دن ہم اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ پاکستان کو ایک عظیم اور مضبوط تر ملک بنائیں گے۔

    گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ قائد اعظم محمد علی جناح کی سیاسی بصیرت کی وجہ سے ہی آج ہم پاکستان میں آزادی کی سانس لے رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ہم سب کو قائد کے پاکستان کو عظیم سے عظیم تر بنانے کی جدوجہد کرنی چاہئے، آج عہد کریں کہ اس ملک کو خوشحال بنانے
    کیلئے تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے۔
    سربراہ استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر ترین نے قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان کے حصول کے لئے لازوال کردار پر قوم ہمیشہ بانی پاکستان کی احسان مند رہے گی۔

    جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ قوم کو متحد کرنے کا عزم قائد اعظم کی ثابت قدمی سے ہی ممکن ہوا، جناح کی ایمانداری اور بڑے مقصد کیلئے لگن نے انہیں عظیم لیڈر بنایا، قوم کو ملکی ترقی کیلئے قائد اعظم کے رہنما اصولوں پر عمل کرنا چاہیے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ قائد اعظم نے برصغیر کے مسلمانوں کی آزادی کیلئے لازوال جدوجہد کی، بانی پاکستان کے افکار پر عمل کر کے بے شمار مسائل حل کئے جاسکتے ہیں، ہمیں ملک کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے متحد ہو کر اپنے عزم کا اعادہ کرنا چاہیے۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے اپنے پیغام میں کہا کہ مسلم دنیا کے مدبر سیاست دان اور عظیم رہنما قائداعظم محمد علی جناح ?کو ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ قائداعظم نے مسلمانوں کے حقوق کیلئے اپنے وڑن اور انتھک جدوجہد سے تاریخ کا دھارا بدل دیا، قائداعظم نے برصغیر کے مسلمانوں میں امید جگائی، قیادت کی اور دنیا کے نقشے پر ایک آزاد مسلم ریاست کی تشکیل میں کلیدی کردار ادا کیا۔

    محسن نقوی کا کہنا تھا کہ قائداعظم کے عزم کے مطابق ایسا پاکستان بنانا ہے جہاں سب آزاد اور برابری کی زندگی گزار سکیں اور قانون کی پاسداری ہو، قائد اعظم کو خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ ہم ان کے وڑن پر عمل کریں اور اتحاد، ایمان اور نظم و ضبط کے رہنما اصولوں پر عمل کریں۔

    نگران وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ ملکی ترقی تب ہی ممکن ہے جب ہم سب قائد اعظم کی کام، کام اور کام کی تلقین پر عمل پیرا ہوں گے، قائداعظم کی تعلیمات اورافکار پر عمل کر کے ہم پاکستان کو حقیقی معنوں میں فلاحی ریاست بنا سکتے ہیں۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleنصرت سحر عباسی نے سیاست کو خیر باد کہہ دیا،بیرون ملک منتقل
    Next Article عام انتخابات ، ملک بھر میں امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی کا عمل شروع
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.