تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » صہیونی فورسز کی ہسپتالوں اور جبالیہ کیمپ پر وحشیانہ بمباری ،16سے زائد فلسطینی شہید ، درجنوں زخمی
    بین الاقوامی

    صہیونی فورسز کی ہسپتالوں اور جبالیہ کیمپ پر وحشیانہ بمباری ،16سے زائد فلسطینی شہید ، درجنوں زخمی

    adminadminدسمبر 23, 2023کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    غزہ : غزہ میں اسرائیلی فورسز نے ہسپتالوں اور جبالیہ کیمپ پر بم برسادئیے جس کے نتیجے میں 16سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے جبکہ درجنوں زخمی ہیں۔

    عالمی میڈیا کے مطابق غزہ پر اسرائیلی بربریت تھم نہ سکی ، اسرائیلی فضائیہ نے العودے ہسپتال کو جانے والے راستے پر بمباری کی جس سے متعدد فلسطینی شہید ہوگئے، سڑک پرنشانہ بننے والے فلسطینیوں کی لاشیں بکھری پڑی ہیں ، بمباری سے انڈونیشیاہسپتال کا بڑا حصہ تباہ ہوگیا جس سے شہادتوں کا خدشہ ہے۔

    اسرائیلی فوج نے جبالیہ کیمپ پر تباہ کن بمباری کی جس کے نتیجے میں 16سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے جبکہ درجنوں زخمی ہیں ، جبالیہ میں فلسطینی وزارت صحت کیجنرل ڈائریکٹر کے گھر پر حملے میں بیٹی شہید جبکہ منیر البروش زخمی ہوگئے۔

    ادھر ترجمان اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ حماس بغیر کسی شرط کے اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کرے۔ڈینیل ہگاری نے نیوز کانفرنس میں مطالبہ کیا کہ عالمی برادری اسرائیلیوں کی رہائی میں کردار اداکرے، اسرائیلی مغوی جلدی رہا ہونے چاہئیں،تاکہ ان کی طبی ضروریا ت پوری کی جا سکیں۔

    دوسری جانب سلامتی کونسل نے غزہ کی پٹی میں فلاحی امداد کی فراہمی کی قرارداد منظور کرلی ہے، قرارداد میں کشیدگی ختم کرنے کے لیے پائیدار حالات کے قیام کی بات کی گئی ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق اس حوالے سے فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے غزہ میں امداد سے متعلق اقوامِ متحدہ کی قرارداد ناکافی قرار دے دی، حماس کا کہنا ہے کہ یو این قرارداد غزہ میں ہونے والے نقصانات کا ازالہ نہیں کرسکتی۔

    اس حوالے سے فلسطینی سفیر کا کہنا ہے کہ اقوامِ متحدہ کی قرارداد درست سمت کی جانب قدم ہے، قرارداد پر عمل درآمد اور فوری جنگ بندی کے لیے دباوٴ ڈالا جانا چاہیے۔

    اسرائیل کی وحشیانہ بمباری اور زمینی کارروائیوں کے نتیجے میں فلسطینیوں کی اموات تیزی سے بڑھ رہی ہیں اور اسرائیلی حملوں کی بین الاقوامی مذمت میں اضافہ ہوا رہا ہے حتی کہ امریکہ نے بھی اسرائیل سے عام شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔

    عرب میڈیا کے مطابق غزہ کی وزارت صحت کے مطابق 7 اکتوبر سے شروع ہونے لڑائی کے 77 ویں دن تک اسرائیلی حملوں میں 20057 فلسطینی شہید اور 53,320 زخمی ہو گئے ہیں۔

    اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ غزہ کی لڑائی میں اس کے 784 فوجی اور افسران زخمی ہوئے ہیں جن میں سے 180 کی حالت تشویشناک ہے۔ گزشتہ روز اسرائیل نے البریج کے مشرقی علاقوں میں ٹینکوں سے بمباری بھی کی، اسرائیلی فوج نے البریج سے فلسطینیوں کو نکال جانے کا بھی حکم دیا۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleدرگاہ لعل شہباز قلندرؒ سے سوا کروڑ روپے کا سونا چرانے والا مینجر معطل، مقدمہ درج
    Next Article امریکی صدر جوبائیڈن نے 886 ارب ڈالر کا دفاعی بجٹ منظور کرلیا
    admin
    • Website

    Related Posts

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024

    عالمی خلائی اسٹیشن پر ہوا کی لیکیج، امریکی، روسی حکام کے درمیان تضادات سامنے آنے لگے

    نومبر 17, 2024

    دماغ کیسے یادداشت کو اپ ڈیٹ اور تازہ دم کرتا ہے؟

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.