تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » سام سنگ نے ’اے‘ سیریز کے فون متعارف کروا دئیے
    ٹکنالوجی

    سام سنگ نے ’اے‘ سیریز کے فون متعارف کروا دئیے

    adminadminدسمبر 14, 2023کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    کوریا:سمارٹ موبائل فون بنانے والی جنوبی کوریا کی ملٹی نیشنل کمپنی سام سنگ نے اپنی معروف اے سیریز کے تین فونز ’اے 15‘، ’اے 15 فائیو جی‘ اور ’اے 25‘ متعارف کردیے۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق کمپنی نے تینوں فونز کو مختلف ریم اور میموری ماڈیولز میں پیش کیا ہے، تاہم تمام فونز کی سکرین اور بیٹری ایک جیسی ہی ہے جبکہ اے سیریز کے تینوں فونز میں چارجر بھی ایک جیسا دیا گیا ہے۔

    کمپنی نے تینوں فونز کو 6.5 انچ سکرین جبکہ 5 ہزار ایم اے ایچ کی بیٹری اور 25 واٹ فاسٹ چارجر کے ساتھ پیش کیے ہیں۔

    اسی طرح تینوں فونز میں اینڈرائیڈ 14 کا آپریٹنگ سسٹم دیا گیا ہے، تاہم اے 15 اور اے 25 کی چپ الگ الگ ماڈیول کی دی گئی ہے۔

    تینوں فونز میں فنگر پرنٹ سینسر سمیت دیگر سکیورٹی فیچرز بھی ایک جیسے ہی دیے گئے ہیں لیکن فرق صرف میموری اور کیمرا فیچرز کا ہے۔

    اے 15 اور اے 15 فائیو جی کے فونز کو 8 جی بی ریم اور 128 اور 256 جی بی میموری کے ساتھ متعارف کرایا گیا ہے ، دونوں فونز کے فرنٹ پر 13 میگا پکسل سیلفی کیمرا دیا گیا ہے جب کہ دونوں کے بیک پر تین کیمرے دیے گئے ہیں۔

    دونوں فونز کے بیک پر مین کیمرا 50 میگا پکسل، دوسرا 5 اور تیسرا کیمرا 2 میگا پکسل کا دیا گیا ہے۔

    اسی طرح اے 25 کو 6 اور 8 جی بی ریم جب کہ 256 جی بی میموری کے ساتھ متعارف کرایا گیا ہے ، اے 25 کے فرنٹ پر بھی 13 میگا پکسل سیلفی کیمرا دیا گیا ہے اور اس کے بیک پر بھی تین کیمرے موجود ہیں۔

    فون کے بیک پر مین کیمرا 50 میگا پکسل جبکہ دوسرا 8 اور تیسرا 2 میگا پکسل ہے ، کمپنی کے اے 15 فونز کی قیمت پاکستانی تقریباً 58 ہزار روپے سے شروع ہے جبکہ دونوں فونز کی زیادہ سے زیادہ قیمت 73 ہزار روپے رکھی گئی ہے۔

    اسی طرح اے 25 کے 6 جی بی ریم ماڈیول کی قیمت پاکستانی 76 ہزار روپے جبکہ 8 جی بی ریم کی قیمت 79 ہزار روپے تک رکھی گئی ہے۔

    کمپنی نے تینوں فونز کو ابتدائی طور پر ویتنام میں پیش کیا ہے، تاہم جلد ہی انہیں پاکستان سمیت خطے کے دیگر ممالک میں فروخت کے لیے پیش کردیا جائے گا۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleگوگل پرسال 2023 سب سے زیادہ سرچ کی جانیوالی کیٹیگریز کی فہرست جاری
    Next Article فیس بک میسینجر میں میسیج کو ایڈٹ کرنے کا فیچر متعارف
    admin
    • Website

    Related Posts

    اے آئی سے آٹزم کی تشخیص قبل از وقت کی جاسکتی ہے،تحقیق

    اگست 23, 2024

    آئی ٹی کمیٹی اجلاس ،ملک میں وی پی این کو بلاک نہیں کرسکتے، پی ٹی اے حکام

    اگست 22, 2024

    ایپل صارفین اب دل کی دھڑکن سے فون ان لاک کر سکیں گے

    اگست 20, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.