تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » گوگل پرسال 2023 سب سے زیادہ سرچ کی جانیوالی کیٹیگریز کی فہرست جاری
    پاکستان

    گوگل پرسال 2023 سب سے زیادہ سرچ کی جانیوالی کیٹیگریز کی فہرست جاری

    adminadminدسمبر 14, 2023کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    نیویارک: گوگل نے سال 2023 میں سب سے زیادہ تلاش کی جانے والی کیٹیگریز کی فہرست جاری کر دی۔

    انٹرنیٹ کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل نے پاکستان سمیت دنیا کے متعدد ممالک کے انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے تلاش کی جانے والی چیزوں کی فہرست جاری کی ہے اور سرچ انجن ہر سال دسمبر میں یہ فہرست جاری کرتا ہے۔

    گوگل نے اس بار پاکستان کے حوالے سے 8 کیٹیگریز کی فہرست جاری کی ہے جس میں کھیل، تقریبات، خبروں، فلموں اور ٹی وی شوز، شخصیات، کھانے بنانے کی تراکیب، مختلف چیزیں بنانے کی تراکیب اور ٹیکنالوجی کی کیٹیگریز شامل ہیں۔

    پاکستانی انٹرنیٹ صارفین نے کھیلوں کی خبروں میں سب سے زیادہ پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ کے کرکٹ ورلڈ کپ کے میچ کی اپڈیٹ کو تلاش کیا۔

    اسی طرح پاکستانیوں نے تقریبات میں سب سے زیادہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سے متعلق معلومات تلاش کیں۔

    پاکستانیوں نے واٹس ایپ پر چینلز بنانے کے طریقے کو بھی سب سے زیادہ تلاش کیا جبکہ دوسرے نمبر پر پاکستانیوں نے کینیڈا کے ویزے کیلئے درخواست دینے کے طریقے اور لوازمات کی معلومات تلاش کیں۔

    صارفین نے گوگل پر سب سے زیادہ ہالی وڈ فلم اوپنہائمر تلاش کی جبکہ دوسرے نمبر پر شاہ رخ خان کی فلم جوان، تیسرے نمبر پر پٹھان اور چوتھے نمبر پر ہالی وڈ فلم باربی کو تلاش کیا۔

    پاکستان میں گوگل پر سب سے زیادہ فلسطین میں اسرائیلی حملوں سے متعلق خبریں تلاش کی گئیں، دوسرے نمبر پر احساس پروگرام کی معلومات جبکہ تیسرے نمبر پر ٹک ٹاکر علیزہ سحر کی لیک ہونے والی ویڈیو سے متعلق خبریں اور معلومات تلاش کی گئیں۔

    شخصیات کی کیٹیگری میں پاکستانیوں نے سب سے زیادہ ٹک ٹاکر حریم شاہ کو گوگل پر تلاش کیا جبکہ دوسرے نمبر پر علیزہ سحر رہیں، تیسرے نمبر پر بالی وڈ اداکار ٹائیگر شروف ہے۔

    ٹیکنالوجی کی کیٹیگری میں پاکستانیوں نے سب سے زیادہ چیٹ جی پی ٹی سے متعلق معلومات تلاش کیں جبکہ دوسرے نمبر پر ریئلٹی گیم شو تماشا گھر اور تیسرے نمبر پر چینی سمارٹ موبائل انفینکس کے نوٹ سیریز کے فونز سے متعلق معلومات تلاش کیں۔

    پاکستانی سال بھر گوگل پر مختلف کھانوں کی تراکیب بھی تلاش کرتے رہے اور حیران کن طور پر سب سے زیادہ سموسے بنانے کی ترکیب کو تلاش کیا گیا۔

    کھانوں کی تراکیب میں دوسرے نمبر پر کلیجی بنانے کی ترکیب جبکہ تیسرے نمبر پر شیر خورما بنانے کی ترکیب رہی۔

    حیران کن طور پر سموسے بنانے کی ترکیب کو سب سے زیادہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے رہائشیوں نے گوگل پر تلاش کیا، دوسرے نمبر پر صوبہ سندھ کے صارفین رہے اور تیسرے نمبر پر پنجاب کے انٹرنیٹ صارفین نے سموسے بنانے کی ترکیب کو تلاش کیا۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleواٹس ایپ کی جانب سے ایک اور زبردست فیچر متعارف
    Next Article سام سنگ نے ’اے‘ سیریز کے فون متعارف کروا دئیے
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.