تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » بھارتی پارلیمنٹ میں نامعلوم افراد نے دھاوا بول دیا
    بین الاقوامی

    بھارتی پارلیمنٹ میں نامعلوم افراد نے دھاوا بول دیا

    adminadminدسمبر 13, 2023کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    نئی دہلی: بھارتی کی پارلیمنٹ میں سخت سیکیورٹی حصار کو توڑتے ہوئے دو افراد ارکان اسمبلی کے ڈیسکوں تک پہنچ گئے جس سے پولیس افسران کی دوڑیں لگ گئیں اور اراکین چھپنے پر مجبور ہوگئے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق لوک سبھا کے اندر دو افراد ارکان اسمبلی کی بنچوں تک پہنچ گئے، نعرے بازی کی اور رنگین گیس پھینکی جس سے اسمبلی دھوئیں سے بھر گئی۔

    سی سی ٹی وی فوٹیجز میں یہ منظر محفوظ ہوگیا اور لاکھوں افراد نے پارلیمنٹ میں اجنبی افراد کے داخل ہونے کی براہ راست کوریج ٹی وی پر دیکھی۔ پارلیمنٹ میں راہول گاندھی، مرکزی وزراء اور متعدد ارکان موجود تھے۔

    یہ دونوں افراد مہمان گیلری سے چھلانگ لگا کر لوک سبھا چیمبر تک پہنچے۔ ارکان اسمبلی اس اچانک پڑی افتاد پر گھبرا گئے اور ڈیسکوں کے نیچے چھپنے کی کوشش کی۔

    پارلیمنٹ میں گھسنے والوں نے زرد رنگ کی گیس چھوڑ دی جس سے اسمبلی ہال میں پیلے بادل چھا گئے اور افراتفری مچ گئی۔ دہشت گردی کے خدشے کے پیش نظر کچھ ارکان اسمبلی بھاگ کھڑے ہوئے۔

    پولیس نے اسمبلی ہال کے اندر سے دو افراد کو حراست میں لے لیا جبکہ دو کو پارلیمنٹ سے باہر گرفتار کیا گیا جن میں ایک خاتون بھی شامل ہیں۔ اسپیکر نے اجلاس کچھ دیر کے لیے ملتوی کردیا۔

    دوپہر کو اجلاس دوبارہ شروع ہوا تو اسپیکر اوم برلا نے مختصر رولنگ میں کہا کہ ہم اس معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں اور دہلی پولیس کو انکوائری مکمل کرکے رپورٹ پارلیمنٹ میں جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ امسبلی ہال میں موجود 2 حملہ آوروں کو ارکان پارلیمنٹ اور عملے نے پکڑا جب کہ باہر موجود دو افراد کو پولیس نے حراست میں لیا جن کی شناخت اور واقعے کے محرک جاننے کے لیے تفتیش جاری ہے۔

    بھوجن سماج پارٹی کے رکن پارلیمنٹ دانش علی نے این ڈی ٹی وی کو بتایا کہ ایک حملہ آور کے پاس سے وزیٹر پاس برآمد ہوا جو بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ پرتاپ سمہا کے دفتر سے جاری کیا گیا تھا۔

    کانگریس کے رکن پارلیمنٹ کارتی چدمبرم نے خدشہ ظاہر کیا کہ دونوں افراد نے جو گیس چھوڑی وہ زہریلی بھی ہوسکتی ہے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleمیٹھے پانی کی مچھلیوں کی متعدد اقسام معدومیت کے خطرے سے دوچار
    Next Article بجلی چوری کرنے پر ایف آئی آر ہوگی، صدر مملکت نے آرڈیننس کی منظوری دے دی
    admin
    • Website

    Related Posts

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024

    عالمی خلائی اسٹیشن پر ہوا کی لیکیج، امریکی، روسی حکام کے درمیان تضادات سامنے آنے لگے

    نومبر 17, 2024

    دماغ کیسے یادداشت کو اپ ڈیٹ اور تازہ دم کرتا ہے؟

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.