تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » میٹھے پانی کی مچھلیوں کی متعدد اقسام معدومیت کے خطرے سے دوچار
    بین الاقوامی

    میٹھے پانی کی مچھلیوں کی متعدد اقسام معدومیت کے خطرے سے دوچار

    adminadminدسمبر 13, 2023کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    گلینڈ: ایک نئے تجزیے کے مطابق عالمی تپش، ضرورت سے زیادہ ماہی گیری اور آلودگی کے سبب دنیا بھر میں میٹھے پانی کی مچھلیوں کی اقسام کا تقریباً ایک چوتھائی حصہ معدومیت کے خطرے دوچار ہے۔

    انٹرنیشنل یونین فار کنزرویشن آف نیچر (آئی یو سی این) کی جانب سے کی جانے والی تحقیق میں کینیا کی ترکانا جھیل میں پائی جانے والی بڑے دانتوں والی روبر سے لے کر جنوب مشرقی ایشیاء میں بہنے والے میکونگ دریا میں پائی جانے والی جائنٹ کیٹ فش سمیت متعدد اقسام کو معدومیت کے خطرے سے دوچار فہرست میں شامل کر لیا گیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق خطرے سے دوچار تمام اقسام کا تقریباً 20 فی صد حصہ موسمیاتی تغیر سے متاثر ہے۔ موسمیاتی تغیر سے ہونے والے اثرات میں پانی کی سطح کا کم ہونا، موسموں کی منتقلی اور سمندری پانی کا دریاؤں میں چڑھنا شامل ہے۔ مطالعہ کی گئی 14 ہزار 898 اقسام میں 3086 اس وقت معدومیت کے خطرے سے دوچار ہیں۔

    تازہ ترین سائنسی رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ میہوگنی، ایٹلانٹک سیلمن اور گرین ٹرٹل کو لاحق خطرات میں اضافہ دیکھا گیا۔ البتہ، قازقستان میں پائی جانے والی سائیگا اینٹی لوپ، گزشتہ سات سالوں میں تعداد میں 1100 فی صد اضافے کے بعد انتہائی معدومیت کی کیٹیگری سے نکل گئی ہے۔

    آئی یو سی این کی صدر رزان المبارک کا کہنا تھا کہ آئی یو سی این ریڈ لسٹ میں آج کی اپ ڈیٹ مقامی، قومی اور بین الاقوامی سطح پر کی جانے والے حفاظتی کوششوں کے لیے کیے جانے والے روابط کی طاقت کو ظاہر کرتی ہے۔ حفاظتی اقدامات کو پائیدار بنانے کی یقین دہانی کے لیے ہمیں آپس میں جڑے موسم اور حیاتیاتی تنوع کے بحران سے فیصلہ کن انداز میں نمٹنے کی ضرورت ہے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleکہیں آپ بھی وٹامن بی 12 کی کمی کا شکار تونہیں؟
    Next Article بھارتی پارلیمنٹ میں نامعلوم افراد نے دھاوا بول دیا
    admin
    • Website

    Related Posts

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024

    عالمی خلائی اسٹیشن پر ہوا کی لیکیج، امریکی، روسی حکام کے درمیان تضادات سامنے آنے لگے

    نومبر 17, 2024

    دماغ کیسے یادداشت کو اپ ڈیٹ اور تازہ دم کرتا ہے؟

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.