لندن: برطانیہ میں ہونے والے ایک سروے میں نوزائیدہ بچوں کے نام رکھنے میں سب سے مقبول نام محمد سامنے آیا ہے۔جبکہ لڑکیوں میں مریم، فاطمہ، عائشہ اور زہرہ مقبول رہے۔
برطانوی اخبار کی ایک رپورٹ کے مطابق اس سال کیے گئے سروے میں بھی یہ بات سامنے آئی ہے کہ برطانیہ میں مسلمان گھرانوں میں نومولودوں کا نام محمد رکھنے کا رحجان کسی بھی دوسرے نام کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہے۔
سروے کا ڈیٹا ظاہر کرتا ہے کہ ہر 100 میں سے 24 بچوں کے نام کے ساتھ محمد لگایا گیا جبکہ دیگر ناموں میں علی، احمد، عبداللہ، موسیٰ، عمر اور حمزہ شامل ہیں۔
لڑکیوں کے لیے سب سے زیادہ نام فاطمہ، مریم، عائشہ اور زہرہ رکھے گئے۔اس سال لیلیٰ نام بھی والدین میں کافی مقبول رہا۔
خیال رہے کہ گزشتہ کئی برسوں سے برطانیہ میں محمد نام مقبولیت میں سرفہرست رہا ہے اور زیادہ تر والدین اپنے بچوں کے ناموں کے ساتھ محمد لگانا لازمی سمجھتے ہیں۔