تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » اسرائیلی فوج نے نہتے فلسطینیوں پر ظلم کی انتہا کردی،مزید 200 سےزائد فلسطینی شہید
    بین الاقوامی

    اسرائیلی فوج نے نہتے فلسطینیوں پر ظلم کی انتہا کردی،مزید 200 سےزائد فلسطینی شہید

    adminadminدسمبر 10, 2023کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    غزہ :بے رحم اسرائیلی فوج نہتے فلسطینیوں پر مظالم سے باز نہ آئی ، غزہ پر صیہونی حملے جاری ہیں اور ایک روز میں 200 سےزائد فلسطینوں کوشہید کردیا گیا جس کے بعداسرائیلی بربریت سے شہید ہونیوالوں کی مجموعی تعداد 17 ہزار 700 ہو گئی ہے ۔

    غزہ پر میں 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی حملوں میں شہید ہونیوالوں میں بڑی تعداد بچوں کی ہے جبکہ حملوں میں 48 ہزار سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں ۔

    اسرائیل نے جارحانہ کارروائیوں میں بین الاقوامی قوانین کی دھجیاں اڑادیں ، سکول ،ہسپتال، رہائشی عمارتیں ، عبادت گاہیں سب کچھ ملیا میٹ کردیا ، خان یونس، رفاح ، جبالیہ اور دیگر علاقوں پر حملوں میں کئی افراد ملبے تلے دب گئے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج نے خان یونس سے فلسطینیوں کے جبری انخلا کے منصوبے کے تحت علاقہ خالی کرنے کی دھمکی دیدی۔

    اسرائیلی قومی سلامتی کے مشیر زاکی ہنیگبی کا کہنا تھا کہ اسرائیلی افواج کی تازہ کارروائیوں میں اہم کامیابیاں ملی ہیں، اسرائیلی افواج نے 7 ہزار سے زائد حماس کے جنگجوؤں کو نشانہ بنایا ہے۔

    اقوام متحدہ کے مطابق غزہ میں 23 لاکھ سے زائد فلسطینی پہلے ہی بے گھر اور جنگ زدہ شہر میں کئی مرتبہ ایک جگہ سے دوسری جگہ پناہ لینے پر مجبور ہوئے ہیں۔

    عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی فوج کے غزہ کی پٹی میں لڑائی کے دوران مزید متعدد فوجی مارے گئے ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں ایک اسرائیلی وزیرکا بیٹا اور ایک اس کا بھتیجا بھی شامل ہیں۔

    عرب میڈیا کا بتانا ہے کہ اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں اپنے پانچ فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف کیا ہے، جس سے پٹی میں زمینی کارروائیوں کے آغاز سے اب تک فوج کی ہلاکتوں کی کل تعداد 97 ہو گئی ہے۔

    دوسری جانب القسام بریگیڈز کا کہنا ہے کہ اس کے جنگجوؤں نے الزیتون محلے میں ایک عمارت کو دھماکے سے اڑا دیا جس میں اسرائیلی فوجی چھپے ہوئے تھے۔ اس حملے میں متعدد اسرائیلی فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے۔

    ادھر امریکا کے غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد ویٹو کرنےکےاقدام کو یو اے ای، چین، فلسطین، برازیل ، روس اور ترکیہ نے مذمت کی ہے ۔

    چینی سفیر نے بیان میں کہا کہ ثابت ہو گیا کہ امریکا غزہ میں لڑائی جاری رکھنے کا خواہشمند ہے، اقوام متحدہ میں برازیلین سفیر نے ردعمل میں کہا کہ ویٹو سےدوریاستی حل کو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا ، روس نےبھی غزہ جنگ کو امریکا کی جیو پولیٹیکل گیم قرار دے دیا۔

    یاد رہے کہ جمعے کے روز اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل میں متحدہ عرب امارات کی جانب سے غزہ جنگ بندی سے متعلق پیش کی گئی قرارداد کوکونسل کے مستقل رکن امریکا نے ویٹو کردیا تھا۔

    15 رکنی سکیورٹی کونسل میں اماراتی قرارداد پر 13 ارکان نے حمایت میں ووٹ دیا تھا جبکہ برطانیہ ووٹنگ کے عمل میں غیر حاضر رہا۔

    ادھر غزہ میں ہونے والے قتل عام کیخلاف لندن میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ، پورا لندن سڑکوں پر امڈ آیا اور مظاہرین کی جانب سے صیہونی حکومت اور قابض اسرائیلی افواج کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔

    مظاہرین نے امریکی حکومت کو صیہونی فورسز کے قتل عام میں برابر کا شریک قرار دیتے ہوئے غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کردیا۔

    واضح رہے کہ غزہ میں 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی بمباری سے اب تک 17 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جبکہ ہزاروں لاپتہ افراد کیلئے بھی یہی گمان کیا جا رہا ہے کہ وہ ملبے تلے دب کر شہید ہو چکے ہیں۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleبائیڈن نے اسرائیل کومزید گولہ بارود فروخت کرنے کی منظوری دیدی
    Next Article لاہور کی آلودہ ترین شہروں میں آج بھی دوسری پوزیشن
    admin
    • Website

    Related Posts

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024

    عالمی خلائی اسٹیشن پر ہوا کی لیکیج، امریکی، روسی حکام کے درمیان تضادات سامنے آنے لگے

    نومبر 17, 2024

    دماغ کیسے یادداشت کو اپ ڈیٹ اور تازہ دم کرتا ہے؟

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.