تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » صہیونیوں نے مکینوں کو انخلاء کا حکم دینے کے بعد خان یونس میں زمینی کارروائی شروع کردی
    بین الاقوامی

    صہیونیوں نے مکینوں کو انخلاء کا حکم دینے کے بعد خان یونس میں زمینی کارروائی شروع کردی

    adminadminدسمبر 4, 2023کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    غزہ : اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی کے دوسرے بڑے شہر خان یونس شہر کے اندر اور اطراف کے علاقوں کے مکینوں کو انخلاء کا حکم دینے کے بعد خان یونس کے شمال میں زمینی کارروائی شروع کردی۔جبکہ امریکہ نے اسرائیل کو لوگوں کے نئے اور بڑے پیمانے پر اخراج سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

    عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی ٹینک جنوبی شہر میں اپنی زمینی کارروائی شروع کرنے کے بعد خان یونس کے شمال میں مختلف مقامات پر بمباری کر رہے ہیں۔

    گزشتہ روز اسرائیلی فوج نے خان یونس اور اس کے قریبی افراد کیلئے انخلا کے احکامات میں توسیع کی تھی اور کم از کم پانچ دیگر علاقوں کے رہائشیوں کو وہاں سے نکل جانے کو کہا تھا۔

    عرب میڈیا کا بتانا ہے کہ فلسطینی رہائشیوں کا کہنا تھا کہ فوج نے پرچے گرائے ہیں جس میں انہیں جنوب کی طرف سرحدی شہر رفح یا جنوب مغرب میں کسی ساحلی علاقے میں جانے کا حکم دیا گیا ہے۔

    دوسری جانب امریکہ نے اسرائیل سے کہا ہے کہ وہ لوگوں کے نئے اور بڑے پیمانے پر اخراج سے گریز کرے اور جنوبی غزہ کی پٹی میں اپنی زمینی کارروائی کے دوران شہریوں کے تحفظ کے لیے کوششیں کرے۔

    7اکتوبر کے حملے سے شروع ہونے والی جنگ کے ابتدائی دنوں میں اسرائیل کی جانب سے شہریوں کو شمال سے نکل جانے کے حکم دیا گیا تھا، بعدازاں پٹی کی 23 لاکھ کی آبادی کا زیادہ تر حصہ جنوب کی طرف آ چکا ہے۔

    عرب میڈیا کے مطابق توقع کی جارہی ہے کہ غزہ کی پٹی کے جنوبی حصے پر حملے میں اسرائیل کی توجہ اہم ترین شہری مرکز خان یونس اور حماس کے رہنما یحییٰ سنوار اور محمد ضیف سمیت دیگر رہنماوٴں کو نشانہ بنانے پر ہوگی۔اسرائیلی فوج مصر کی سرحد پر واقع رفح شہر پر بھی کارروائیاں کرے گی۔

    ادھر حماس کے قبضے میں قید یرغمالیوں کی تلاش کیلئے برطانیہ بھی میدان میں ا?گیا ہے ، برطانیہ نے گزشتہ روز غزہ کی جاسوسی کیلئے طیارے بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔

    بر طانوی وزیر دفاع گرانٹ شیپس نے کہا ہے کہ حماس نے ہمارے شہری یرغمالی بنا ر کھے ہیں ، جاسوس طیارے غزہ میں پرواز کرکے ان کا کھوج لگائیں گے۔

    ترجمان حماس اسامہ حمدان نے انسانی حقوق کیعالمی رہنماوٴں کو غزہ دورے کی دعوت دے دی ، ترجمان کاکہناتھا کہ جنوبی غزہ میں کوئی بھی محفوظ پناہ گاہ نہیں، اسرائیل مختلف بہانوں سیجنوبی غزہ میں مزید تباہی پھیلانا چاہتا ہے،عالمی تنظیمیں خود ا? کر اسرائیلی بمباری سے ہونے والی تباہی دیکھ لیں۔

    عالمی برادری جنگ بندی کے لیے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے ، فرانسیسی صدرایما نوئل میکرون نے امیرقطر شیخ تمیم بن احمد الثانی سے ملاقات میں جنگ بندی پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

    خبر رساں ایجنسی کے مطابق قطری وزیر اعظم نے کہا ہے کہ قطر غزہ میں جنگ بندی اور مستقل سیز فائر کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔

    دوسری طرف عارضی جنگ بندی کے خاتمے کے بعد اسرائیل نے ایک بار پھر غزہ پردن رات بمباری کی ہے، چار روزمیں 500سیزائد مقامات پرحملوں میں 700سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جبکہ تاریخی مساجد اور چرچ بھی مسمار کردیے گئے۔

    مصری حکام نے بتایا کہ ہفتے اور اتوار کے روز مصر پہنچنے والے دہری شہریت کے حامل شہریوں میں 17 امریکی اور 130 ترک شہریت کے حامل افراد شامل ہیں۔

    حکام کا کہنا تھا کہ مصر پہنچنے والے دہری شہریت کے حامل افراد میں مصر، جنوبی افریقا، جرمنی، کینیڈا، آسٹریلیا اور ڈنمارک کے شہری بھی شامل ہیں۔

    فلسطینی ہلال احمر کا بتانا ہے کہ رفح کراسنگ سے اتوار کو امدادی سامان کے 100 ٹرک بھی غزہ میں داخل ہوئے ، 21 اکتوبر سے 30 نومبر تک امدادی سامان لے کر 2 ہزار 538 امدادی ٹرک غزہ میں داخل ہوئے۔

    واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے اب تک اسرائیلی بمباری میں شہید ہونیوالوں کی مجموعی تعداد 16ہزار سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ دہری شہریت کے حامل 871افراد رفاح کراسنگ سے مصر پہنچ گئے ہیں۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleنگران وزیرِ اعظم کا پی سی بی کی سلیکشن کمیٹی میں متنازعہ تقرری کا نوٹس
    Next Article ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی اپنی بہن ڈاکٹرعافیہ صدیقی سے ملاقات
    admin
    • Website

    Related Posts

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024

    عالمی خلائی اسٹیشن پر ہوا کی لیکیج، امریکی، روسی حکام کے درمیان تضادات سامنے آنے لگے

    نومبر 17, 2024

    دماغ کیسے یادداشت کو اپ ڈیٹ اور تازہ دم کرتا ہے؟

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.