تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » توہین الیکشن کمیشن کیس،چیئرمین پی ٹی آئی پر آج بھی فرد جرم عائد نہ ہوسکی
    پاکستان

    توہین الیکشن کمیشن کیس،چیئرمین پی ٹی آئی پر آج بھی فرد جرم عائد نہ ہوسکی

    adminadminنومبر 30, 2023کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلا م آباد: توہین الیکشن کمیشن کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی پر آج بھی فرد جرم عائد نہ ہوسکی۔وکیل شعیب شاہین نے کہا کہ ہمیں الیکشن کمیشن کی چیئرمین پی ٹی آئی سے متعلق آرڈر کی کاپی نہیں ملی۔

    ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں 4 رکنی کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی سمیت فواد چوہدری اور اسدعمر کیخلاف توہین الیکشن کمیشن و چیف الیکشن کمشنر کیس کی سماعت کی۔

    فواد چوہدری کے وکیل فیصل چوہدری اور چیئرمین پی ٹی آئی، اسد عمر کے وکیل شعیب شاہین کمیشن کے سامنے پیش ہوئے۔

    وکیل شعیب شاہین نے کہا کہ ہمیں الیکشن کمیشن کی چیئرمین پی ٹی آئی سے متعلق آرڈر کی کاپی نہیں ملی۔

    ممبر کمیشن نثار درانی نے کہا کہ وزارت قانون نے رپورٹ دی ہے کہ حالات ایسے نہیں کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو پیش کیا جائے، کمیشن کو کہا گیا ہے کہ وہ جیل میں سماعت کیلئے جا سکتے ہیں۔

    جس پر وکیل کا کہنا تھا ہمیں جواب کیلئے رپورٹ کی کاپی چاہیے، اگر رپورٹ خفیہ نہیں تو فراہم کی جائے تاکہ اس کی روشنی میں جواب دیں۔

    ممبر کمیشن نثار درانی نے کہا کہ رپورٹ کی کاپی آپ کو فراہم کر دیتے ہیں، توہین الیکشن کمیشن کا کیس ہے ڈیڑھ سال گزر گیا، چارج فریم کرنا ہے وہ کہیں بھی کر سکتے ہیں، مسئلہ چارج فریم کا ہے۔

    وکیل شعیب شاہین نے کہا کہ سب سے بڑی سیاسی جماعت کے سربراہ کا جیل ٹرائل سے منفی پیغام جاتا ہے۔

    ممبر بلوچستان شاہ محمد جتوئی نے کہا کہ ہم نے ملزم کو نہیں قانون کو دیکھنا ہے، ایسی باتیں کمیشن کے سامنے نہ کریں۔

    وکیل شعیب شاہین نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو جان بوجھ کر لانا نہیں چاہتے۔

    ممبر بلوچستان نے کہا کہ پہلے آپ نہیں آتے تھے اب وہ پیش نہیں کر رہے، سابق وزیراعظم کو اڈیالہ جیل سے لانے کا رسک ہم کیوں لیں، ہماری اپنی فورس ہوتی تو ہم بہت کچھ کرتے۔

    وکیل شعیب شاہین نے کہا کہ الیکشن کمیشن بااختیار آئینی ادارہ ہے جس پر ممبر کمیشن نثار درانی کا کہنا تھا کہ پہلے آپ اسی ادارے کے خلاف باتیں اور توہین کر رہے تھے۔

    دوسری جانب توہین الیکشن کمیشن کیس میں سابق وزیر اسد عمر کمیشن کے سامنے پیش ہوئے اور اپنا تحریری جواب جمع کرا دیا۔

    اسد عمر نے کہا کہ وکیل انور منصور بیمار ہیں جس پر ممبر کمیشن نے اسد عمر سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ کبھی آپ نہیں آتے کبھی وکیل نہیں آتا۔

    اسد عمر نے کہا کہ میں تو سب سے زیادہ الیکشن کمیشن میں پیش ہوا ہوں، میں تو سیاست بھی چھوڑ چکا ہوں۔

    ممبر کمیشن نے اسد عمر سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ سیاست کریں، اسد عمر نے کہا کہ آپ کا بہت شکریہ لیکن سیاست چھوڑ دی ہے۔ اسد عمر کے معاملے پر آرڈر کرتے ہیں۔

    فواد چوہدری کے وکیل فیصل چودھری نے کہا کہ ہمارا تو سکیورٹی کا مسئلہ نہیں، اس کے باوجود پیش نہیں کیا جا رہا، ہمارے پروڈکشن آرڈر دیں، ہمارا کیس الگ کر دیں۔

    ممبر کمیشن نے وکیل فیصل چودھری سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم آرڈر کرتے ہیں۔بعدازاں ممبر الیکشن کمیشن نثار درانی نے کیس کی مزید سماعت 6 دسمبر تک ملتوی کر دی۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleچیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ اوربہنوں میں اقتدار کی جنگ، مبینہ آڈیو سامنے آگئی
    Next Article نوجوانوں کو نفرت اور انتقام کی پرانی سیاست کو دفن کرنا پڑے گا،بلاول بھٹو
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    حکومت قیام امن پر نہیں بلکہ سیاست کو فوکس کی ہوئی ہے جو غلط ہے،مولانا فضل الرحمان

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.