تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ اوربہنوں میں اقتدار کی جنگ، مبینہ آڈیو سامنے آگئی
    پاکستان

    چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ اوربہنوں میں اقتدار کی جنگ، مبینہ آڈیو سامنے آگئی

    adminadminنومبر 30, 2023کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلا آباد: بشریٰ بی بی اور چیئرمین پی ٹی آئی کی بہنوں کے درمیان اختلافات سے متعلق مبینہ آڈیو سامنے آگئی۔چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل لطیف کھوسہ اور بشریٰ بی بی کی مبینہ آڈیو سامنے آئی ہے جس میں دونوں چیئرمین پی ٹی آئی کی بہنوں سے اپنے اختلافات کا کھل کر اظہار کر رہے ہیں۔

    چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ اوربہنوں میں اقتدار کی جنگ،،،چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی اور وکیل لطیف کھوسہ کے درمیان ٹیلی فونک کال لیک ہوگئی ۔ٹیلی فونک کال کے دوران کیس سے متعلق بشری بی بی اور لطیف کھوسہ آپس میں محو گفتگو ہیں ۔

    آڈیو میں بشریٰ بی بی کو کہتے سنا جا سکتا ہے کہ وہاں پر ہمارا مسئلہ پڑ گیا تھا کیونکہ ان کی بہنیں بھی ساتھ تھیں بلکہ ہماری تو اچھی خاصی ہو گئی تھی جس پر لطیف کھوسہ کہتے ہیں اچھا اچھا۔

    بشریٰ بی بی آڈیو میں کہہ رہی ہیں وہاں کافی ایشو کھڑا ہو گیا تھا تو میں نے زیادہ مناسب نہیں سمجھا کہ میں ان لوگوں سے زیادہ بہنوں سے بات کروں، بس میں نے خان صاحب کو کہہ دیا کہ میرے تو سارے کیسز وہی کریں گے اور آپ کے جتنے اب ہوں گے جو میں نہیں سمجھوں گی کہ اب یہ لیٹ ہو رہا ہے تو میں انہی کو دوں گی۔

    لطیف کھوسہ بشریٰ بی بی سے کہتے ہیں چلیں، بہر کیف وہ کہتی ہیں کہ میرے ساتھ اس نے بدتمیزی کی ہے، اصل میں ہوا یوں، بشریٰ بی بی لطیف کھوسہ کی بات کاٹ کر کہتی ہیں انہوں نے کہا اس نے ہمارے ساتھ اتنی بدتمیزی کی ہے کہ ہم سوچ بھی نہیں سکتے تھے کہ کسی کی اتنی ہمت ہو تو میں نے آگے سے یہ کہا ان کو کیا ضرورت تھی کہ یہ تینوں اٹھ کر آفس چلی جائیں؟۔

    بشریٰ بی بی نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا یہ کون ہوتی ہیں پوچھنے والی؟ کہتی ہیں ہم پوچھنے گئیں تھیں کہ آپ نے زہر والی لائن کیوں لکھی ہے؟ وہ جس طریقے سے بول رہی تھیں میں نے کہا آپ اس طریقے سے مت بولیں، وہ بہت زیادہ بولیں تو میں نے خان صاحب سے کہا نہیں بس میرے وکیل وہی ہیں، تو پھر میں اٹھ کر آ گئی۔

    لطیف کھوسہ جواب میں کہتے ہیں بہر کیف پتہ نہیں ان کو کیا مسئلہ ہے، بشریٰ بی بی ایک بار پھر لطیف کھوسہ کی بات کاٹتے ہوئے کہتی ہیں کہ وہ کہتی ہیں ہم نے جانا نہیں تھا، کھوسہ صاحب کی اہلیہ نے کہا تم لوگ جا کر ملو، میں نے کہا ان کی آپس میں لڑائیاں شروع ہو جائیں گی، پھر میں خاموش ہو گئی۔

    سردار لطیف کھوسہ نے کہا میں بدتمیزی کرنے والا ہوں ہی نہیں، میں نے یہ ضرور کہا کہ دیکھیں بار بار آپ ضد مت کریں، جس طرح سے میں مناسب سمجھتا ہوں مجھے کرنے دیں، اسی بات پر انہوں نے کہا کہ جی بدتمیزی کی ہے، میں نے کیا بدتمیزی کرنی تھی۔

    مبینہ آڈیو میں بشریٰ بی بی کہہ رہی ہیں نہیں جی اب میں آپ کو بتاتی ہوں انہوں نے یہ نہیں کہا کہ وہ اس پٹیشن کے لیے گئی تھیں، وہ کہتی ہیں یہ تو ہے ہی جھوٹ ہم تو ان سے ویسے ہی ملنے کے لیے گئے تھے، ہاں آگے ان کا رویہ، کہتی ہیں انہوں نے خان صاحب کے حوالے سے سائفر کے حوالے سے، تمہارے حوالے سے 9 مئی کے حوالے سے اتنا برا بولا۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleعارضی جنگ بندی کاآج آخری دن،عالمی ثالث مزیدتوسیع کے لئے متحرک
    Next Article توہین الیکشن کمیشن کیس،چیئرمین پی ٹی آئی پر آج بھی فرد جرم عائد نہ ہوسکی
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    حکومت قیام امن پر نہیں بلکہ سیاست کو فوکس کی ہوئی ہے جو غلط ہے،مولانا فضل الرحمان

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.