راولپنڈی :سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع قلات کے ناگاؤ پہاڑوں کے عمومی علاقے میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا۔ دوران آپریشن دو دہشتگرد مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران اپنے ہی فوجیوں اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں دو دہشت گرد جہنم واصل ہوگئے، جب کہ اسلحہ، گولہ بارود اور بارودی مواد کا ذخیرہ بھی برآمد کرلیا گیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مارے گئے دہشت گرد سیکورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں اور معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے ۔علاقے میں پائے جانے والے دیگر دہشت گردوں کو ختم کرنے کے لیے کلیرنس اپریشن جاری ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز قوم کے ساتھ مل کر بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔