اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ صوبوں میں قائم جوڈیشل اکیڈمیاں مصالحتی ججز تیار کریں یہ ایک اچھا اقدام ہے۔
جسٹس اعجاز الاحسن نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس ٹاسک میں ہر ادارے سے مدد چاہتے ہیں، کورٹس کے علاوہ وزارت قانون اور خزانہ سے بھی ساتھ دینے کی خواہش ہے، سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے قائم کراچی میں مصالحتی سینٹرز نے اچھا رزلٹ دیا ہے۔
جسٹس اعجازالاحسن کہا کہ یہ جوڈیشری کا حصہ ہے جو کیسز کو کم کرنے میں مدد کرے گا، ترکی کے مصالحتی سینٹرز نے تین ملین کیسز حل کئے جو قابل ذکر ہیں، امید کرتے ہیں آنے والے وقت میں اچھا نتیجہ ملے گا اس اقدام کی وجہ سے، اسلام آباد ہائیکورٹ کو روزانہ کی بنیاد پر میڈیشن کے لائق کیسز کو ریفر کرنا چاہئے۔
خطاب کرتے ہوئے جسٹس اعجازالاحسن نے کہا کہ مصالحتی عمل میں حصہ لینے والے سب ججز کی حوصلہ افزائی کروں گا، اسلام آباد ہائیکورٹ اس کو سنبھال رہا ہے، اس سینٹر کی ترقی دوسرے ہائیکورٹس کو بھی متاثر کرے کہ وہ بھی مصالحتی سینٹر پر کام کریں۔