تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » جنگ بندی کا آخری روز ہے، جھڑپوں میں توسیع کے لیے بات چیت
    بین الاقوامی

    جنگ بندی کا آخری روز ہے، جھڑپوں میں توسیع کے لیے بات چیت

    adminadminنومبر 27, 2023کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    غزہ : اسرائیل اور حماس کے درمیان 4 روزہ جنگ بندی کا آج آخری روز ہے، حماس نے مزید یرغمالیوں کی رہائی کے بعدجھڑپوں میں وقفے میں توسیع کے لیے رضامندی کا اظہار کیا ہے۔جبکہ قطر، مصر اور امریکا جنگ بندی میں توسیع کے لیے دباوٴ ڈال رہے ہیں لیکن تاحال یہ واضح نہیں ہے کہ ایسا ہو گا یا نہیں۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 24 نومبر سے شروع ہونے والی جنگ بندی کے نتیجے میں درجنوں یرغمالیوں کو رہا کیا جا چکا ہے، جس کے بدلے میں اسرائیل نے 100 سے زائد فلسطینی قیدیوں کو رہا کیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق اب یہ دیکھا جائے گا کہ کیا کل منگل کی صبح اس 4 روزہ جنگ بندی کے اختتام سے پہلے اس میں مزید توسیع کی جائے گی یا نہیں، ذرائع نے بتایا کہ حماس نے ثالثوں کو مطلع کیا ہے کہ وہ اس جنگ بندی کو 2 سے 4 روز تک آگے بڑھانے کے لیے تیار ہیں۔

    قطر، مصر اور امریکا جنگ بندی میں توسیع کے لیے دباوٴ ڈال رہے ہیں لیکن تاحال یہ واضح نہیں ہے کہ ایسا ہو گا یا نہیں۔

    حماس کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ حماس کا خیال ہے کہ فی الوقت 20 سے 40 اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کی یقینی دہانی ممکن ہے۔

    جنگ بندی کے معاہدے کے تحت حماس کے زیر حراست 50 یرغمالیوں کو 150 فلسطینی قیدیوں کے بدلے 4 روز میں رہا کیا جانا تھا، اگر ہر اضافی دن کم از کم 10 اسرائیلی قیدیوں کو رہا کیا جائے تو اس میں توسیع ہوسکتی ہے۔

    اس حوالے سے امریکی صدر بائیڈن کاکہنا ہے کہ قیدیوں کے تبادلے کے لیے لڑائی میں وقفہ جاری رہنے کی امید ہے جبکہ فرانسیسی وزیر خارجہ نے بھی جنگ بندی میں توسیع کی حمایت کی ہے۔

    امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان عارضی جنگ بندی اس وقت تک جاری رہ سکتی ہے جب تک یرغمالیوں کو رہا کیا جا رہا ہے۔

    علاوہ ازیں اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ امریکی صدر کو بتادیا ہے کہ عارضی جنگ بندی ختم ہونے کے بعد اسرائیل پوری طاقت کے ساتھ غزہ میں مہم دوبارہ شروع کرے گا۔اپنے بیان میں نیتن یاہو نے کہا کہ جنگ بندی میں توسیع کا خیرمقدم کریں گے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز حماس نے جنگ بندی کے تیسرے روز 13 اسرائیلیوں اور 4 غیر ملکی باشندوں کو رہا کیا ، غیرملکی باشندوں میں 3 تھائی شہری جبکہ ایک روسی شامل ہے جس کے جواب میں اسرائیل کی جانب سے بھی 39 فلسطینی قیدیوں کو رہا کیا گیا۔ معاہدے کے تحت امدادی سامان کے ایندھن اور گیس کے چار ٹرکوں سمیت 120 امدادی ٹرک بھی غزہ میں داخل ہوگئے ہیں۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleآرمی چیف سے کمانڈر رائل سعودی لینڈ فورسز کی ملاقات
    Next Article انٹر بینک میں ڈالر 13 پیسے مہنگا ہوکر 285 روپے 50 پیسے کا ہو گیا
    admin
    • Website

    Related Posts

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024

    عالمی خلائی اسٹیشن پر ہوا کی لیکیج، امریکی، روسی حکام کے درمیان تضادات سامنے آنے لگے

    نومبر 17, 2024

    دماغ کیسے یادداشت کو اپ ڈیٹ اور تازہ دم کرتا ہے؟

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.