تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » غزہ میں عارضی جنگ بندی کے بعد یرغمالیوں کی رہائی کا عمل شروع
    بین الاقوامی

    غزہ میں عارضی جنگ بندی کے بعد یرغمالیوں کی رہائی کا عمل شروع

    adminadminنومبر 25, 2023کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    تل ابیب : غزہ میں عارضی جنگ بندی کے بعد یرغمالیوں کی رہائی کا عمل شروع ہوگیا ہے ، اسرائیل کو غزہ سے یرغمالیوں کی ایک فہرست موصول ہوئی ہے جو آج حماس کی جانب سے رہا کیے جائیں گے۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق حکام نے بتایا ہے کہ گزشتہ روز چار روزہ جنگ بندی کے معاہدے کا پہلا دن تھا جب حماس کی جانب سے 24 اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کیا گیا جبکہ اسرائیل نے 39 فلسطینیوں کو رہا کیا۔

    اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے دفتر سے جاری ایک بیان کے مطابق اسرائیلی سکیورٹی حکام اس فہرست کا جائزہ لے رہے ہیں، اسرائیلی حکومت نے 7 اکتوبر کو اسرائیل پر حملے کے دوران حماس کے ہاتھوں یرغمال بنائے گئے تمام افراد کی رہائی کے لیے عزم ظاہر کیا ہے۔

    دونوں فریقین کے درمیان کئی روز سے جاری جھڑپوں میں یہ پہلا وقفہ ہے، جس کے حوالے سے فی الحال دونوں فریقین کا کہنا ہے کہ جنگ بندی ختم ہوتے ہی جھڑپیں دوبارہ شروع ہو جائیں گی، تاہم امریکی صدر جو بائیڈن نے امید ظاہر کی کہ جھڑپوں میں اس وقفے کو بڑھایا جا سکتا ہے۔

    حماس کی جانب سے رہائی پانے والے یرغمالیوں (جن میں اسرائیلی خواتین، بچے اور تھائی فارم ورکرز شامل تھے) کو غزہ سے منتقل کر کے رفح بارڈر کراسنگ پر مصری حکام کے حوالے کر دیا گیا، ان کے ساتھ 4 کاروں کے قافلے میں ریڈ کراس کی بین الاقوامی کمیٹی کے عملے کے 8 افراد بھی شامل تھے۔

    ادھر قطر نے کہا کہ 13 اسرائیلیوں کو رہا کر دیا گیا ہے، جن میں سے کچھ دوہری شہریت کے حامل ہیں، ساتھ ہی 10 تھائی باشندے اور ایک فلپائنی شہری بھی شامل ہیں۔

    دوسری جانب اسرائیلی فوج کے مطابق 4 ٹینکر ایندھن اور 4 ٹینکر کوکنگ گیس کے داخل ہوئے، ٹینکرز اقوامِ متحدہ کی امدادی تنظیموں کو منتقل کر دیے گئے ہیں۔

    عرب میڈیا کے مطابق آج کم از کم 200 امدادی ٹرک غزہ میں داخل ہونے کی توقع ہے۔
    غیرملکی میڈیا کے مطابق غزہ سٹی اور شمالی غزہ پر روزانہ چھ گھنٹے صبح 10 بجے سے شام 4 بجے تک اسرائیلی طیارے پرواز نہیں کریں گے۔

    خیال رہے کہ 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی جارحیت میں شہداء کی مجموعی تعداد 15 ہزار تک پہنچ گئی ہے جس میں 6 ہزار بچے اور 4 ہزار خواتین شامل ہیں۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleخدیجہ شاہ کو نظر بند کرنے کے خلاف درخواستوں پر سماعت مقرر
    Next Article صدر عارف علوی کو کام سے روکنے اور عہدے سے ہٹانے کیلئے درخواست دائر
    admin
    • Website

    Related Posts

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024

    عالمی خلائی اسٹیشن پر ہوا کی لیکیج، امریکی، روسی حکام کے درمیان تضادات سامنے آنے لگے

    نومبر 17, 2024

    دماغ کیسے یادداشت کو اپ ڈیٹ اور تازہ دم کرتا ہے؟

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.