تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » یوٹیوبرنے لائیکس اورویوز کے لئے خود کو قبر میں دفن کرلیا
    بین الاقوامی

    یوٹیوبرنے لائیکس اورویوز کے لئے خود کو قبر میں دفن کرلیا

    adminadminنومبر 22, 2023کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    کیرولینا:لائیکس اور ویوز کی خاطر معروف یوٹیوبر نے اپنے آپ کو زندہ درگور کر لیا، ویڈیو ریکارڈ کی اور سوشل میڈیا پر ڈال دی جو جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی۔

    ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب پر غیر معوملی اسٹنٹس کے حوالے سے پہچانے جانے والے یوٹیوبر جمی ڈونلڈ سن المعروف مسٹر بِیسٹ نے اپنے آپ کو ایک تابوت میں بند کر کے 7 دنوں کے لیے دفن کر لیا۔

    انہوں نے اس تجربے کی ویڈیو ناظرین کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے انتباہ بھی جاری کیا کہ وہ ایسا ہرگز نہ کریں۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یوٹیوبر نے سیاہ اور سفید امتزاج کا سوٹ پہنا ہوا ہے اور وہ ایک تابوت میں لیٹے ہوئے ہیں جس کی تمام دیواریں شیشے کی ہیں، اس میں ایک کیمرہ بھی نصب ہے جبکہ حفاظتی انتظامات کے پیشِ نظر انہوں نے واکی ٹاکی بھی ساتھ رکھا ہے جس سے وہ اس دوران اپنے اہلِ خانہ اور ساتھیوں سے رابطے میں رہے۔

    یوٹیوبر اپنے ساتھیوں کی مدد اور کرین کے ذریعے تابوت کو زمین کی تہہ میں پہنچاتے اور اوپر سے مٹی ڈالنے کا کہہ دیتے ہیں۔ویڈیو کے اگلے منظر میں مسٹر بِیسٹ اپنے فالوورز کو بتاتے ہیں کہ وہ اگلے 7 دن اسی تابوت میں گزاریں گے۔ان کے مطابق وہ اپنے ساتھ 5 گیلن پانی، چند اشیائے خور و نوش، کپڑے اور ضروری سامان بھی لے کر ا?ئے ہیں۔

    اپنے تجربے کو بیان کرتے ہوئے مسٹر بِیسٹ نے کہا کہ یہ ایک تھکا دینے والا اور ذہنی اذیت سے بھرپور عمل ہے اور سوتے ہوئے وقت کا اندازہ نہیں ہوتا اس لیے انہوں نے زیادہ تر وقت سوتے ہوئے گزارا۔

    یوٹیوبر کے مطابق وہ 7 دن قبر میں گزارنے کے بعد بحفاظت تابوت سے نکلنے میں کامیاب رہے۔ان کی مذکورہ ویڈیو یوٹیوب پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، صرف 3 دن میں اس ویڈیو کو اب تک 69 ملین ویوز مل چکے ہیں جبکہ یہ دنیا بھر میں 32 ویں نمبر پر ٹرینڈ کر رہی ہے۔

    واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب انہوں نے یہ تجربہ کیا ہو بلکہ اس سے قبل 2021ء میں بھی مسٹر بِیسٹ 50 گھنٹوں کے لیے خود کو دفن کر چکے ہیں۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleسائفر کیس ،فردِ جرم کے خلاف سابق پی ٹی آئی کے وکیل نے التواء مانگ لیا
    Next Article لاپتہ بلوچ طلبا ء کی عدم بازیابی پر وزیراعظم عدالت طلب
    admin
    • Website

    Related Posts

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024

    عالمی خلائی اسٹیشن پر ہوا کی لیکیج، امریکی، روسی حکام کے درمیان تضادات سامنے آنے لگے

    نومبر 17, 2024

    دماغ کیسے یادداشت کو اپ ڈیٹ اور تازہ دم کرتا ہے؟

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.