ڈھاکہ: بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کے کپتان شکیب الحسن نے سیاست کی دنیا میں قدم رکھ دیا۔
خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بنگلا دیشی کرکٹر شکیب الحسن حکمران جماعت بنگلا دیش عوامی لیگ کی جانب سے 7 جنوری کو ہونے والے آئندہ عام انتخابات میں حصہ لیں گے۔
عوامی لیگ کے جوائنٹ سیکرٹری جنرل بہاؤالدین نسیم نے بتایا کہ شکیب نے ہفتہ کو پارٹی سے نامزدگی فارم لئے اور وہ ممکنہ طور پر تین حلقوں سے الیکشن لڑیں گے۔
بہاؤ الدین نسیم نے کہا کہ شکیب ایک مشہور شخصیت ہیں اور نوجوانوں میں بہت مقبول ہیں، ان کا اپنے جنوب مغربی آبائی ضلع ماگورا یا دارالحکومت ڈھاکہ میں کسی نشست پر انتخاب لڑنے کا امکان ہے۔
شکیب الحسن اس وقت انجری کا شکار ہیں جس کی وجہ سے وہ نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں حصہ نہیں لیں گے۔