تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » غزہ میں اسرائیلی فوج کا الشفا ہسپتال پرحملہ، حماس سے ہتھیار ڈالنے کا مطالبہ
    بین الاقوامی

    غزہ میں اسرائیلی فوج کا الشفا ہسپتال پرحملہ، حماس سے ہتھیار ڈالنے کا مطالبہ

    adminadminنومبر 15, 2023کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    غزہ : غزہ میں اسرائیلی فورسز کی جارحیت 40 ویں روز بھی جاری ہے ، قابض فوج نے غزہ کے سب سے بڑے الشفا ہسپتال پر حملہ کر دیا۔

    عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فورسز نے غزہ کے الشفا ہسپتال میں علی الصبح دھاوا بول دیا اور دعویٰ کیا کہ انہوں نے حماس کے ایک کمانڈ سینٹر کو نشانہ بنایا ہے جوکہ اُن کے بقول اس ہسپتال کے نیچے موجود ہے جہاں ہزاروں بیمار اور پناہ گزین شہری موجود ہیں۔

    غزہ کی وزارت صحت کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر منیر البرش نے عرب میڈیا کو بتایا کہ اسرائیلی فورسز نے میڈیکل کمپلیکس کے مغربی حصے میں چھاپہ مارا ہے۔

    اسرائیلی ڈیفنس فورسز نے کہا کہ ان کے فوجی ہسپتال کے ایک مخصوص حصے میں حماس کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن کر رہے ہیں۔

    غزہ میں وزارت صحت کے ایک عہدیدار یوسف ابوالریش نے خبررساں ادارے کو بتایا کہ انہوں نے کمپلیکس کے اندر ٹینک اور ایمرجنسی اور استقبالیہ عمارتوں کے اندر درجنوں فوجی اور کمانڈوز دیکھے۔

    خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی اور فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ غزہ شہر کے الشفا ہسپتال میں فوجی آپریشن جاری ہے، یہ ہسپتال کئی روز سے جاری جھڑپوں اور قریبی فضائی بمباری کا مرکز بن چکا ہے۔

    ہسپتالوں میں مریض، طبی عملہ اور ہزاروں فلسطینی محصورہوکر رہ گئے ہیں ، ڈاکٹر بجلی اور ایندھن کی عدم دستیابی کے باعث نوزائیدہ بچوں کوانکوبیٹرز سے نکال کر گرم پانی کے قریب رکھنے پر مجبورہوگئے ۔

    دوسری جانب اسرائیلی بمباری میں شہید 179 میتوں کو ہسپتال کے احاطے میں اجتماعی قبر میں دفنا دیا گیا، اسرائیلی بمباری سے شہدا کی تعداد 11ہزار سے تجاوز کر گئی ، شہدا میں 4ہزار 660 بچے اور 3ہزار سے زائد خواتین بھی شامل ہیں جبکہ بے پناہ بمباری سے 71مساجد بھی شہیداور عمارتیں ملبے کا ڈھیربن چکی ہیں ، خاندانوں کے خاندان ختم ہو گئے۔

    ادھر اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے غزہ میں کئی ہسپتالوں میں انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

    خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق انتونیوگوتریس کے ترجمان اسٹیفنی ڈوجارک نے صحافیوں کو بتایا کہ سیکریٹری جنرل نے انسانیت کے نام پر فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے ۔

    اقوام متحدہ کے مطابق الشفا کمپلیکس میں مریض، عملے اور بے گھر شہریوں سمیت 2300 افراد کئی دنوں کی شدید لڑائی اور فضائی بمباری سے پھنسے ہوئے ہیں۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleتھانہ شادمان جلاؤ گھیراؤ کیس،جمشید چیمہ سمیت 8 ملزم اشتہاری قرار
    Next Article غزہ میں جارحیت، بلیز نے بھی اسرائیل سے سفارتی تعلقات منقطع کرلیے
    admin
    • Website

    Related Posts

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024

    عالمی خلائی اسٹیشن پر ہوا کی لیکیج، امریکی، روسی حکام کے درمیان تضادات سامنے آنے لگے

    نومبر 17, 2024

    دماغ کیسے یادداشت کو اپ ڈیٹ اور تازہ دم کرتا ہے؟

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.