نیویارک: اقوام متحدہ میں اسرائیل کی بربریت سے ہلاک ہونے والے یو این ورکرز کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔
اقوام متحدہ کے مطابق غزہ میں صیہونی بمباری سے اب تک اقوام متحدہ کے 101 ورکرز ہلاک ہو چکے ہیں، ریسکیو آپریشن کے دوران پہلی مرتبہ اتنا جانی نقصان ہوا ہے۔
مرنے والوں کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی پریڈ میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریس سمیت دیگر ارکان شریک ہوئے، اس دوران ملازمین کو بھرپور خراج عقیدت بھی پیش کیا گیا۔
خیال رہے کہ اسرائیلی بمباری میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 11 ہزار 200 سے تجاوز کر گئی جن میں 4,630 بچے، 3,130 خواتین، 189 ڈاکٹرز، نرسیں اور پیرا میڈیکس شامل ہیں۔