نیویارک: عالمی ادارہ برائے شماریات نے دنیا بھر میں سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ کی جانے والی ایپلیکیشنز (ایپس) کی فہرست جاری کر دی۔
ورلڈ آف اسٹیٹسٹکس نے ایکس (سابق ٹوئٹر) پر 2022ء میں سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ کی جانے والی ایپس کی فہرست جاری کی ہے جس میں ٹک ٹاک سرفہرست ہے۔
دوسرا نمبر انسٹاگرام کا رہا جبکہ فیس بک تیسرے نمبر پر رہی، واٹس ایپ چوتھی پوزیشن پر جبکہ ٹیلی گرام پانچویں نمبر پر رہی۔
بچوں میں مقبول گیم سب وے سرفرز چھٹے نمبر پر، ساتویں پوزیشن پر اسٹمبل گائز، آٹھویں نمبر پر اسپاٹی فائے، نویں پوزیشن پر شین جبکہ مسینجر دسویں پر رہا۔
اس فہرست میں ایلون مسک کا ایکس 16 ویں نمبر پر رہا۔