تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » انگلینڈ نے پاکستان کو 93 رنز سے شکست دے کر ورلڈ کپ کی دوڑ سے باہر کردیا
    کھیل

    انگلینڈ نے پاکستان کو 93 رنز سے شکست دے کر ورلڈ کپ کی دوڑ سے باہر کردیا

    adminadminنومبر 11, 2023کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    بھارت کے شہر کولکتہ کے ایڈن گارڈن کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں گرین شرٹس کی قیادت بابراعظم جبکہ دفاعی چیمپئن انگلینڈ کی کمان جوز بٹلر کے ہاتھوں میں تھی۔

    انگلینڈ کی جانب سے 338 کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے کھیل کا مایوس کن آغاز کیا، پاکستانی اوپنر عبداللہ شفیق بغیر کھاتہ کھولے ڈیوڈ ویلی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہو گئے، گزشتہ میچ میں ناقابل شکست رہنے والے فخر زمان بھی جم کر نہ کھیل سکے اور صرف ایک سکور بنا کر ہی ڈیوڈ ویلی کی گیند پر بین سٹوکس کو کیچ پکڑا بیٹھے۔

    قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم بھی خاطرخواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکے اور ٹیم کے 61 رنز کے مجموعی سکور پر 45 گیندوں پر 38 رنز بنا کر گس اٹکنسن کی گیند پر راشد خان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے، قومی ٹیم کا چوتھا نقصان 100 رنز کے مجموعے پر ہوا جب وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان 51 گیندوں پر 36 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

    پاکستان ٹیم کی پانچویں وکٹ 126 رنز پر گری، پاکستانی بیٹر سعود شکیل کو راشد خان نے پویلین کی راہ دکھائی، آغا سلمان 51، افتخار احمد 3 ، شاداب خان، 4 شاہین شاہ آفریدی 25، حارث رؤف 36رنز بنا سکے، محمد وسیم 16 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

    قبل ازیں میچ کے آغاز پر انگلش اوپنرز نے ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کیا تاہم 82 رنز پر انگلینڈ کی پہلی وکٹ گر گئی، انگلینڈ کے اوپنر بلے باز ڈیوڈ ملان 39 گیندوں پر 31 رنز بنا کر محمد افتخار کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے، انگلینڈ کا دوسرا نقصان 108 رنز کے مجموعے پر ہوا جب بلے باز جونی بیرسٹو 61 گیندوں پر 59 رنز کر حارث رؤف کی گیند پر سلمان علی آغا کو کیچ دے بیٹھے۔

    انگلش ٹیم کا تیسرا شکار 280 رنز کے مجموعی سکور پر ہوا جب شاہین شاہ آفریدی نے 84 سکور پر انگلش بلے باز بین سٹوکس کو پویلین کی راہ دکھائی، دفاعی چیمپینز کی چوتھی وکٹ 257 رنز پر گری،انگلش بلے باز جوئے روٹ 72 گیندوں پر 60 رنز بنا کر شاہین آفریدی کی گیند پر شاداب خان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

    میچ کے 46ویں اوور میں انگلینڈ کی ٹیم کا پانچواں نقصان ہوا، انگلش بلے باز ہیری بروک 17 گیندوں پر 30 رنز بنا کر حارث رؤف کی گیند پر شاہین آفریدی کو کیچ پکڑا بیٹھے جبکہ انگلش کپتان جوز بٹلر 18 گیندوں پر 27 رنز بنا کر رن آؤٹ ہو گئے۔

    انگلینڈ کو 7 واں نقصان معین علی کی صورت میں اٹھانا پڑا جو زیادہ دیر کریز پر نہ ٹھہر سکے اور6 گیندوں پر 7 رنز بنا کر حارث رؤف کا شکار بنے،انگلش ٹیم کی آٹھویں وکٹ 336 رنز کے مجموعے پر گری جب ڈیوڈ ویلی 5 گیندوں پر 15 رنز بنا کر محمد وسیم جونیئر کی گیند پر افتخار احمد کو کیچ دے بیٹھے۔

    انگلش ٹیم کے نئے آنیوالے بلے باز گس اٹکنسن بغیر کھاتہ کھولے ہی محمد وسیم جونیئر کی گیند پر پویلین چلتے بنے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleسعودی ولی عہد کا غزہ میں جاری جنگ کے خاتمے کا مطالبہ
    Next Article وزیراعظم سے کویت کے ولی عہد کی ملاقات، فلسطین کشیدگی پر گفتگو
    admin
    • Website

    Related Posts

    آئی سی سی نے بھارتی اعتراض پر پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی کشمیر لے جانے سے روک دیا، بھارتی میڈیا

    نومبر 15, 2024

    قومی کرکٹ ٹیم کے سلیکشن کمیٹی کے ممبر محمد یوسف عہدے سے مستعفی

    ستمبر 29, 2024

    پی سی بی کی جانب سے 3 کرکٹرز کو غیرملکی لیگز کے لئے این او سی جاری

    ستمبر 22, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.