تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت اجلاس، ترجیحی 43 ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ
    پاکستان

    وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت اجلاس، ترجیحی 43 ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ

    adminadminنومبر 11, 2023کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور :نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے اہم اجلاس کے دوران فلاح عامہ کےترجیحی 43 منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔

    وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ڈرون فوٹیج کے ذریعے 43 منصوبوں پرہونے والی پیشرفت کا مشاہدہ کیا، چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ افتخار سہو نے ہر پراجیکٹ کی ڈرون فوٹیج کے ذریعے فزیکل پراگریس کے بارے میں بریف کیا۔

    وزیراعلیٰ محسن نقوی نے جاری منصوبوں کو مقررہ وقت میں مکمل کرنے کے لئے متعلقہ سیکرٹریز کو ہدایات دیں۔

    اجلاس میں شاہدرہ ملٹی گریڈ فلائی اوور، امامیہ کالونی اوورہیڈ برج، اکبر چوک فلائی اوور،رنگ روڈ سدرن لوپ پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا، گوجرانوالہ کو سیالکوٹ لاہور موٹروے سے لنک کرنے کے لئے واہنڈو انٹرچینج سے بے نظیر چوک تک دو رویہ سڑک کی تعمیر،فیصل آباد میں عبداللہ پور فلائی اوور، گجومتہ تا قصور فیروز پور روڈ پراجیکٹس پر بریفنگ دی گئی۔

    وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ملتان شجاع آباد فلائی اوورمنصوبے پر کام کی رفتار میں سست روی پر تشویش کا اظہار کیا، نئے جی او آر، سروسز،گنگارام، لیڈی ولنگٹن، میو اورجنرل ہسپتال سمیت دیگر ہسپتالوں کے اپ گریڈیشن ورک پر بھی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔

    اجلاس میں لاہور چڑیا گھر اور سفاری پارک کی اپ گریڈیشن، فیصل آباد، راولپنڈی اور گوجرانوالہ سیف سٹی اتھارٹی پراجیکٹس کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی، کیڈٹ کالج ملتان، گوجرانوالہ یونیورسٹی کے قیام اور ملتان کے قلعہ کہنہ قاسم باغ کی بحالی اور پارک کے قیام کا جائزہ بھی لیا گیا، شرکاء کو پی اے ایف ڈی اے لیبارٹری اور بائیو گیس پلانٹس کے بارے میں بھی بریف کیا گیا۔

    اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی ڈاکٹر محمد اشرف طاہر مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی، اجلاس کے شرکاء نے ڈاکٹر محمد اشرف طاہر مرحوم کی گرانقدر خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔

    وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کہا کہ ڈاکٹرمحمد اشرف طاہر مرحوم ایک اثاثہ تھے، فرانزک سائنس کے شعبے میں ڈاکٹر محمد اشرف طاہر مرحوم کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

    صوبائی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بلال افضل، چیف سیکرٹری، سینئرممبر بورڈ آف ریونیو، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، محکموں کے سیکرٹریز اوراعلیٰ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleپرویز مشرف کی سزا کیخلاف اپیل کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری
    Next Article انتخابات میں کامیاب ہو کر وفاق اور پنجاب میں حکومت بنائیں گے رانا ثناء اللہ
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.