واٹس ایپ کی ٹیم جلد ہی نیا فیچر متعارف کرانے کیلئے کام شروع کر رہی ہے جس سے مخصوص تاریخ پر ایپ پر شیئر کیے گئے پیغامات کو تلاش کرنا آسان بنایا جائے گا۔نیا فیچر صارفین کو ڈیٹ فلٹر کے ذریعے اپنی گفتگو میں پیغامات کو تیزی سے تلاش کرنے کے قابل بنائے گا۔
واٹس ایپ نیوز ٹریکر نے کہا ہے کہ اس فیچر کی بدولت واٹس ایپ نے صارفین کو پیغامات کی تلاش کے دوران اپنی میسج ہسٹری کے ذریعے نیویگیٹ کرنے کا زیادہ موثر اور آسان طریقہ پیش کیا جائے گا۔بہتر تلاش کی فعالیت کسی مخصوص تاریخ سے کسی بھی گفتگو کو تلاش کرنے یا ماضی کے واقعہ کے بارے میں اہم معلومات کو تلاش کرنے کے عمل کو آسان بنا دے گی۔