تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » اسرائیل نے مظلوم فلسطینیوں پر قیامت ڈھا دی ،شہداء کی تعداد 10 ہزار سے متجاوز
    بین الاقوامی

    اسرائیل نے مظلوم فلسطینیوں پر قیامت ڈھا دی ،شہداء کی تعداد 10 ہزار سے متجاوز

    adminadminنومبر 8, 2023کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    غزہ :اسرائیلی بمباری سے غزہ کھنڈر بن گیا ہے، صیہونی فورسز نے شہروں پر حملوں میں رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا ہے، غزہ کے دو جنوبی شہروں رفح اور خان یونس کے قریب بمباری کی گئی جس کے نتیجے میں مزید 23 افراد شہیدجبکہ متعدد زخمی ہوگئے جبکہ مجموعی طور پر شہید فلسطینیوں کی تعدا د 10 ہزار سے بڑھ گئی۔

    اسرائیل نے مظلوم فلسطینیوں پر قیامت ڈھا دی، غزہ میں ہسپتالوں پر حملے جاری ہیں ، اسرائیلی افواج نے نصر میڈیکل کمپلیکس پر بم برسا دئیے، القدس اور کمال عدوان ہسپتال کے نزدیک بھی بمباری کی گئی جبکہ بچوں کے الرنتیسی ہسپتال کو بھی خالی کرنے کی دھمکی دی گئی ہے۔

    اسرائیلی فضائیہ نے الشاطئی کیمپ پر بھی دو مکانوں پر بم گرادیے، اس حملے میں متعدد شہریوں کی اموات کا خدشہ ہے۔

    اسرائیلی فوج نے ایک بار پھر غزہ کے لوگوں کو جنوب کی طرف ہجرت کرنے کی دھمکی دی ہے جبکہ ترجمان اسرائیلی فوج کاکہنا ہے کہ فضائی حملوں کے ساتھ ساتھ زمینی کارروائیاں تیز کر رہے ہیں۔

    ادھر عالمی امدادی ادارہ ہلال احمر نے 7اکتوبرحماس کے حملے کے بعد شروع ہونے والی اسرائیلی کی جارحیت روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہریوں کی بدترین حالت خاص طور پر بچوں کی حالت کو دیکھتے ہوئے ان مظالم کو روکا جائے۔

    بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ میں انسانی بحران نہ روکنا دنیا کی اخلاقی ناکامی ہے۔

    متحدہ عرب امارات نے بھی غزہ میں ڈیڑھ سو بستروں کا فیلڈ ہسپتال قائم کرنے کا اعلان کیاہے۔

    غزہ میں اسرائیلی فوج اور فلسیطنی مزاحمت کاروں میں جھڑپیں بھی جاری ہیں، فلسطینی مزاحمت کار بھی مختلف ہتھیاروں اور مارٹر گولوں سے اسرائیلی فوج پر حملے کر رہے ہیں، خبر ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ حماس کے حملے میں اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا بھتیجا مارا گیا ہے۔

    ادھر امریکا کی جانب سے غزہ سے فلسطینی شہریوں کو بے دخل کر کے قبضہ کرنے کے اسرائیلی منصوبے کی مخالفت کر دی گئی ہے۔

    واضح رہے کہ غزہ میں اسرائیل کی وحشیانہ کارروائیاں جاری ہیں اور 24 گھنٹوں میں مزید 306 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جن میں 78 خواتین اور 139 بچے شامل ہیں ، مجموعی طور پر شہید فلسطینیوں کی تعدا د 10 ہزار سے بڑھ گئی۔

    شہدا میں 4 ہزار 880 بچے اور 27سو سے زائد خواتین شامل جبکہ 32 ہزار سے زائد زخمی ہیں اور 15 لاکھ سے زائد شہری بے گھر ہوگئے۔

    فلسطینی وزارت صحت نے اقوام متحدہ اور ریڈ کراس سوسائٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ طبی مراکز اور ایمبولینسوں کو تحفظ ، اسرائیل کو ہسپتالوں پر بمباری سے روکا جائے۔

    دوسری جانب اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ایک اور اجلاس بے نتیجہ ختم ہوگیا جس میں غزہ پر جنگ سے متعلق قرار داد منظور نہ ہو سکی۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleافغانستان کے خلاف شاندار بیٹنگ پرمیکسویل کااہم بیان سامنے آ گیا
    Next Article نامور شاعر جون ایلیا کو مداحوں سے بچھڑے 21 برس بیت گئے
    admin
    • Website

    Related Posts

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024

    عالمی خلائی اسٹیشن پر ہوا کی لیکیج، امریکی، روسی حکام کے درمیان تضادات سامنے آنے لگے

    نومبر 17, 2024

    دماغ کیسے یادداشت کو اپ ڈیٹ اور تازہ دم کرتا ہے؟

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.