پاکستان کے نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے فلسطینی وزیر خارجہ ریاض المالکی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور پاکستان کی عوام اور حکومت کی جانب سے تعزیت کا اظہار کیا ۔ نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے فلسطینی وزیرخارجہ سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم فلسطین کے عوام کے ساتھ ہیں ، اور اسرائیلی بربریت کی بھرپور مذمت کرتے ہیں ، فلسطینی وزیر خارجہ نے امداد بھجوانے پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا