وزارت خزانہ نے وفاقی سول ملازمین کی کم از کم تنخواہ 32 ہزار روپے مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔وزارت خزانہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق اب وفاقی سول ملازمین، کنٹریکٹ ملازمین کیلئے کم سے کم تنخواہ 32000 روپے ہزار ہو گی، وفاقی سول ملازمین کی کم سے کم تنخواہ 32000 روپے بجٹ میں مقرر کی گئی تھی۔وزارت خزانہ کے مطابق کم سے کم تنخواہ 32 ہزار روپے کے نوٹیفکیشن کا اطلاق یکم جولائی 2023ء سے ہو گا۔