تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » ایوان کی بے توقیری کی حدیں پار کردی گئیں،عورتوں کے دوپٹے چھین کر آئین سازی نہ کریں، علی محمد خان
    سیاست

    ایوان کی بے توقیری کی حدیں پار کردی گئیں،عورتوں کے دوپٹے چھین کر آئین سازی نہ کریں، علی محمد خان

    adminadminاکتوبر 18, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی علی محمد خان نے کہا ہے کہ آئینی ترامیم کر کے ایوانوں کو بلڈوز کرنے کی تیاری کی جارہی ہے، حکومت کو ترمیم کرنی ہے تو کرے مگر ہماری بہنوں کی عزت اور اُن کے دوپٹوں کا تقدس پامال نہ کرے۔

    اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کے اجلاس میں پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی علی محمد خان نے کہا کہ آج ان ایوانوں کو بلڈوزکرنے کی تیاری کی جارہی ہے۔ اس ایوان کی بے توقیری کی حدیں پار کردی گئی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ اس ایوان سے نقاب پوش دس ارکان کو اٹھاکر لے گئے یہ کیا کیا گیا، اسپیکر ایازصادق نے نقاب پوشوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرانے کا اعلان کیا۔ اسپیکر صاحب بتائیں وہ ایف آئی آر کہاں ہے؟ آج سوال یہ ہورہا ہے کہ اس پارلیمان کی حیثیت کیا ہے ؟۔

    علی محمد خان نے کہا کہ آج میرے لیڈر پر سوال کررہے ہیں، آپ آئین سازی کریں مگر عورتوں کے دوپٹے چھین کر آئین سازی نہ کریں، آپ چادر و چاردیواری کا تقدس پامال کرکے آئینی ترمیم چاہتے ہیں، بلاول نوازشریف بتائیں یہ سب کچھ آپ کی مرضی سے ہورہا ہے۔

    اُن کا کہنا تھا کہ کیا فیاض چجھڑا کے بیٹے کا گوشت پلاسوں سے نوچ کر اس کی والدہ لائیو دکھایا گیا، کیا ایسے گوشت نوچ کر آپ ووٹ چاہتے ہیں، کیا آپ اس طرح کی کارروائی میں ملوث ہیں۔ علی محمد خان نے کہا کہ آپ چیف جسٹس کا تقرر پارلیمانی پارٹی میں حکومتی اکثریت لاکر کرنا چاہتے ہیں، آپ چیف جسٹس کو وزیر اعظم اور پارلیمانی کمیٹی کے تابع کرنا چاہتے ہیں۔

    علی محمد خان نے کہا کہ اسلام میں قاضی کا مقام ہوتا ہے جو سربراہ حکومت کو بلا سکتا ہے، آپ قاضی کو ماتحت کرنا چاہتے ہیں، آپ یہ کر دیکھیں کہ اگر کمزور چیف جسٹس ہوا توکل کوئی مولوی مشتاق تمہارے لئے ہی بنے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر قانون بتائیں انہیں کس سے مسودہ مل گیا تھا، وزیر قانون بتائیں انہیں مسودہ کس نے دیا۔ وزیر قانون نے تو دوسروں کو قانونی مسودہ دینا ہوتا ہے۔

    پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ہم اس مسودے کو بانی پی ٹی آئی کے سامنے رکھ دیں گے، ہم انہیں کہہ دیں گے کہ اس میں ملٹری کورٹ شامل نہیں اسے دیکھ لیں ، کیا انصاف کے لئے وہ یہ مسودہ منظور کرلیں گے یا نہیں ان پر ہے، یہ دن کو یہاں پارلیمانی کمیٹی کرتے ہیں اور رات کو ہماری مائیں بہنیں اٹھاتے ہیںط کیا آئین سازی پر مشاورت اور ماوں بہنوں کی توہین ساتھ ساتھ چلے گی ؟

    علی محمد خان کا مزید کہنا تھا کہ آپ کسی کے بدن کو نہیں نوچ رہے آپ جمہوریت کے بدن کو نوچ رہے ہیں، میرا لیڈر وہ ہے جس نے او آئی سی کو منہ پر کہا کہ مردہ قیادت اٹھ کھڑی ہو اور اسلامی بلاک بنائیں۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleمجوزہ آئینی ترمیمی بل کی منظوری کے لئے فاقی کابینہ کا اجلاس بغیر کارروائی ملتوی
    Next Article مخصوص نشستوں کا کیس، سپریم کورٹ نے نظرثانی سماعت کیلئے مقرر نہیں کی، الیکشن کمیشن
    admin
    • Website

    Related Posts

    حکومت قیام امن پر نہیں بلکہ سیاست کو فوکس کی ہوئی ہے جو غلط ہے،مولانا فضل الرحمان

    نومبر 17, 2024

    24 نومبر فیصلے کا دن، اس دن پتہ چل جائے گا کون پارٹی میں رہے گا اور کون نہیں، بانی تحریک انصاف

    نومبر 17, 2024

    عمران خان اور بشریٰ بی بی 24 نومبر کو اپنے بچوں کو بھی احتجاج میں لائیں، خواجہ آصف

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.