تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » مشرق وسطیٰ کا کوئی گوشہ ہماری دسترس سے دور نہیں ،نیتن یاہو
    بین الاقوامی

    مشرق وسطیٰ کا کوئی گوشہ ہماری دسترس سے دور نہیں ،نیتن یاہو

    adminadminاکتوبر 1, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    یروشلم:اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کاکہنا ہے کہ مشرق وسطی میں ایسی کوئی جگہ نہیں جو اسرائیلی دسترس سے باہر ہو۔

    عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نے ایران کو مخاطب کرنے کے انداز میں پورے مشرق وسطیٰ کو ایک بار پھر باور کرانے کی کوشش کی ہے ، اس سے پہلے یہ بات نیتن یاہو نے اقوم متحدہ کے سامنے جنرل اسمبلی سے اپنے خطاب میں کہی تھی۔

    نیتن یاہو جن کا ملک ایران کے اندر اور باہر ایرانی شخصیات اور ٹھکانوں کو نشانہ بنا چکا ہے اب انہوں نے ایک خصوصی ویڈیو پیغام کے ذریعے بظاہر اہل ایران کو مخاطب کیا ہےکہ ایرانی حکومت انہیں کھائی کے قریب لا رہی ہے۔

    نیتن یاہو نے یہ بھی کہا ہے کہ ایرانی حکومت اپنےعوام کو ہر آنے والے لمحے میں انتہائی پستی کی طرف لے جارہی ہے لیکن پتہ ہونا چاہیے کہ اب کوئی بھی جگہ مشرق وسطیٰ میں اسرائیل کی پہنچ سے باہر نہیں ہے۔

    نیتن یاہو نے مزید کہا ایرانی حکومت ان کے خطے کو تاریکی اور جنگی تباہی کی طرف لے جانا چاہتی ہے ۔

    خیال رہے کہ ان دنوں اسرائیلی فوج ہر طرف بمباری کے زور پر تباہی پھیلا رہی ہے، غزہ کے بعد لبنان، شام وغیرہ میں اس نے بظاہر کامیابی حاصل کرنے میں پیش رفت کی ہے۔

    لبنان میں حسن نصراللہ کے ساتھ قدس کے اعلیٰ کمانڈر علی نیلفروشان کے قتل کے بعد ایران نے کہا ہے قدس کمانڈر کے قتل کا اسرائیل سے بدلہ لیا جائے گا۔

    ادھر نیتن یاہو نے اپنے ویڈیو خطاب میں امید ظاہر کی کہ ایرانی عوام جلد مکمل آزادی حاصل کر سکیں گے، نیتن یاہو کے بقول وہ دن دور نہیں ہیں جب اسرائیل اور ایران دونوں باہم امن سے رہ سکیں گے۔

    نیتن یاہو کے اس ویڈیو بیان سے کچھ ہی دیر پہلے ایرانی ترجمان نے اعلان کیا تھا کہ ایران اپنے جنگجوؤں کو اسرائیل کے ساتھ براہ راست لڑنے کے لیے بھیجنے کا کوئی منصوبہ نہیں رکھتا ہے، ایران کے مطابق ایسی کوئی ضرورت نہیں ہے کہ جنگجوؤں کی اضافی نفری کو غزہ یا لبنان میں ایران بھیجے کیونکہ وہاں افرادی قوت کا کوئی ایسا مسئلہ نہیں ہے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleاسرائیل نے لبنان میں حزب اللہ کے خلاف زمینی آپریشن شروع کر دیا،اسرائیلی میڈیا
    Next Article میثاق جمہوریت کے مطابق آئینی عدالت کے قیام کی کوشش ہے، شیری رحمان
    admin
    • Website

    Related Posts

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024

    عالمی خلائی اسٹیشن پر ہوا کی لیکیج، امریکی، روسی حکام کے درمیان تضادات سامنے آنے لگے

    نومبر 17, 2024

    دماغ کیسے یادداشت کو اپ ڈیٹ اور تازہ دم کرتا ہے؟

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.