تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » جولائی اور اگست کے دوران مہنگائی میں کمی اور روپے کی قدر میں اضافہ ہوا، وزارت خزانہ
    پاکستان

    جولائی اور اگست کے دوران مہنگائی میں کمی اور روپے کی قدر میں اضافہ ہوا، وزارت خزانہ

    adminadminستمبر 27, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد: رواں مالی سال 2024-25 کے پہلے 2 ماہ (جولائی،اگست)کے دوران مہنگائی میں کمی اور روپے کی قدر میں اضافہ ہوا ہے ، مہنگائی 23.4 فیصد سے کم ہوکر 9.6 فیصد رہی جبکہ ترسیلات زر، برآمدات، درآمدات، بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

    وزارتِ خزانہ نے جولائی اور اگست میں اقتصادی کارکردگی سے متعلق رپورٹ جاری کردی ہے جس کے مطابق ر واں مالی سال2024-25 کے پہلے دو ماہ(جولائی،اگست) میں پاکستان کی معیشت میں مثبت پیش رفت ہوئی ہے، رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ کے دوران مہنگائی میں کمی، صنعتی پیداوار اور برآمدات میں اضافہ ہوا، اکاوٴنٹ خسارے میں کمی آئی اور مالیاتی سیکٹر مضبوط ہوا۔

    رپورٹ کے مطابق معاشی استحکام کا رجحان جاری رہنے کا امکان ہے، درست پالیسیوں کے باعث معیشت میں مزید بہتری کی توقع ہے۔

    وزارت خزانہ کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق ملکی برآمدات میں 7.2 فیصد اور درآمدات میں 13.8 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، کرنٹ اکاوٴنٹ خسارے میں رواں مالی سال کے دو ماہ میں 80.9 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

    وزارت خزانہ کی رپورٹ میں کہا گیا کہ مہنگائی 23.4 فیصد سے کم ہوکر 9.6 فیصد رہی، جبکہ ستمبر اور اکتوبر میں شرح 8 سے 9 فیصد تک رہنے کا امکان ہے، دوسری جانب جولائی اگست میں مالیاتی خسارہ 225 ارب روپے سے بڑھ کر 387 ارب روپے تک پہنچ گیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق زرعی مشینری کی درآمدات 105.6 فیصد اضافہ کے ساتھ 17.6 ملین ڈالر رہی، فارم میکانائزیشن اور جدید زرعی طریقوں سے آئندہ مہینوں میں پیداوار میں بہتری کی توقع ہے۔

    خریف 2024 میں یوریا کھاد کی فروخت 13.6 فیصد کمی کے ساتھ مجموعی مقدار 2,381 ہزار ٹن رہی ہے، ڈی اے پی کھاد کی فروخت خریف 2023 کے مقابلے میں 21.9 فیصد کم ہوئی جبکہ موسمیاتی تبدیلی کے باعث اور گندم کی کم قیمت کی وجہ سے خریف فصلوں کی تاخیر سے بوائی ہوسکتی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق جولائی 2024 میں ایل ایس ایم کی پیداوار میں 2.4 فیصد اضافہ ہوا ، جولائی 2023 میں ایل ایس ایم کی پیداوار میں5.4 فیصد کمی ہوئی تھی، 22 میں سے 14 سیکٹرز میں مثبت ترقی رہی جن میں ٹیکسٹائل، خوراک، مشروبات، کیمیکلز اور گاڑیاں شامل ہیں، ٹیکسٹائل سیکٹر مثبت رہااور 24 ماہ بعد ٹیکسٹائل سیکٹر کا ایل ایس ایم میں 18.2 فیصد حصہ رہا ہے۔

    رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ میں گاڑیوں کی پیداوار میں 19.5 فیصد اور فروخت میں 16.3 فیصد اضافہ ہوا، کاروں کی پیداوار میں 15 فیصد اضافہ، ٹرک اور بسوں میں 120.4 فیصد اضافہ، جبکہ ٹریکٹر کی پیداوار 26.9 فیصد کمی ہوئی جبکہ رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ(جولائی،اگست) میں سیمنٹ کی ترسیل 6.4 ملین ٹن رہی ہے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleغزہ کے المناک سانحے نے انسانیت کو ہلا کر رکھ دیا مظالم کی صرف مذمت نہیں بلکہ بربریت کو روکنا ہوگا، وزیر اعظم
    Next Article ثنا خان کی مفتی انس سے شادی، مولانا طارق جمیل کا وائس نوٹ کام آگیا
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.