تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » ایران میں کوئی ایسی جگہ نہیں جہاں ہمارے ہاتھ نہ پہنچ سکیں، اسرائیلی وزیراعظم کا یواین میں خطاب
    بین الاقوامی

    ایران میں کوئی ایسی جگہ نہیں جہاں ہمارے ہاتھ نہ پہنچ سکیں، اسرائیلی وزیراعظم کا یواین میں خطاب

    adminadminستمبر 27, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    نیویارک: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا کہ عرب ممالک کے ساتھ تعلقات کی بحالی جیسی رحمت اور جارح ایران کے درمیان کھڑے ہیں۔

    اسرائیلی میڈیا کے مطابق نیتن یاہو نے اپنے خطاب کے آغاز میں کہا وہ جنگ کے دوران اقوام متحدہ کے اجلاس میں نہیں آنا چاہتے تھے لیکن وہ اس بات کے پابند ہیں کہ دنیا کے سامنے اسرائیل کا “سچ” بیان کرسکیں۔

    اسرائیلی وزیراعظم نے ایران کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اگر ہم پر حملہ کیا گیا تو ہم دگنا جواب دیں گے اور یاد رکھیں کہ ایران میں کوئی ایسی جگہ نہیں جہاں ہمارے ہاتھ نہ پہنچ سکیں۔

    اپنے خطاب کے دوران انھوں نے ہاتھوں میں دو نقشے اٹھا رکھے تھے ایک کا عنوان تھا لعنت تھا جس میں ایران کا نقشہ تھا جب کہ دوسرے کا عنوان تھا رحمت جو اسرائیل کے عرب ممالک کے ساتھ تعلقات کی منظر کشی کر رہا تھا۔

    نیتن یاہو نے کہا کہ میرا ملک اسرائیل اس وقت ایران کے ناپاک عزائم کی لعنت اور عرب یہود تعلقات کی بحالی کی رحمت کے درمیان کھڑا ہے۔ دنیا ایران کی جنگ یا عرب ممالک کے ساتھ امن معاہدوں میں سے کسی ایک کا انتخاب کرے۔

    وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے اسرائیل اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی امن معاہدہ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کی بحالی سیاحت، تجارت، توانائی، آرٹیفیشل انٹیلی جنس سمیت متعدد شعبوں میں بہتری لائے گی۔

    اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ امن معاہدہ ریاض اور یروشلم کے درمیان تاریخ کا ایک حقیقی محور ہوگا۔

    نیتن یاہو نے مزید کہا کہ ایران کے جارحانہ عزائم کو ناکام بنانے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ امریکہ کی مدد اور رہنمائی کے ساتھ امن کی نعمتوں کو بڑھایا جائے۔

    اسرائیلی وزیراعظم نے شرکا سے سوال کیا کہ “آپ اس میں سے کیا انتخاب کریں گے؟” اسرائیل اور جمہوریت کے ساتھ کھڑے ہونا یا ایران اور اس کی آمریت کا ساتھ دینا؟

    نیتن یاہو نے عالمی عدالت کے فیصلوں اور نسل کشی کے الزامات کو “اخلاقی الجھن” قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہاں ہم غزہ میں اپنا دفاع کر رہے ہیں، لیکن ہم ایک مشترکہ دشمن کے خلاف بھی اپنا دفاع کر رہے ہیں۔

    نیتن یاہو نے امدادی سامان کی ترسیل کو روکنے کے الزام کو رد کرتے ہوئے کہا کہ ہم کسی ایک بھی بے گناہ کو مرتے ہوئے نہیں دیکھنا چاہتے، یہ ہمیشہ ایک المیہ ہے۔

    بمباری میں عام شہریوں کی ہلاکت پر اسرائیلی وزیر اعظم نے کہا کہ فلسطینی شہریوں کو حملے کی جگہ سے دور رکھنے لے لیے پہلے انتباہی فلائر چھوڑے اور ٹیکسٹ پیغامات تک بھیجے۔ ایک بھی واقعہ بتائیں جس میں ایسا نہ کیا گیا ہو۔

    یاد رہے کہ حماس نے اقوام متحدہ کے اجلاس میں اسرائیلی وزیراعظم کی تقریر کے موقع پر دیگر مالک سے واک آؤٹ کرنے کی اپیل کی تھی۔ نیتن یاہو کے ڈائس پر آتے ہی پاکستان سمیت کچھ ممالک کے نمائندے باہر چلے گئے۔

    خیال رہے کہ 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی بمباری میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 42 ہزار سے زائد ہوگئی جب کہ 94 ہزار سے زائد زخمی ہیں جن میں نصف تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleالیکشن کمیشن پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کیس کی سماعت دو اکتوبر کو کرے گا
    Next Article معاشرے کے تمام طبقات کو مساوی مواقع فراہم کرنا حکومت کی ترجیح ہے،علی امین گنڈا پور
    admin
    • Website

    Related Posts

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024

    عالمی خلائی اسٹیشن پر ہوا کی لیکیج، امریکی، روسی حکام کے درمیان تضادات سامنے آنے لگے

    نومبر 17, 2024

    دماغ کیسے یادداشت کو اپ ڈیٹ اور تازہ دم کرتا ہے؟

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.