تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » حزب اللّٰہ اب ناصرف پیجرز بلکہ موبائل کا استعمال بھی ترک کر دیگی،امریکی ماہر کا دعویٰ
    بین الاقوامی

    حزب اللّٰہ اب ناصرف پیجرز بلکہ موبائل کا استعمال بھی ترک کر دیگی،امریکی ماہر کا دعویٰ

    adminadminستمبر 18, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    بیروت: گزشتہ روز حزب اللّٰہ کے اراکین پر ہونے والے سائبر حملوں کے بعد انکشاف ہوا کہ جن پیجرز کے حوالے سے گمان کیا جاتا تھا کہ اب اس ٹیکنالوجی کا استعمال ختم ہو چکا ہے، وہ اب بھی اس گروہ کے اراکین کے زیرِ استعمال ہے۔

    حزب اللّٰہ کے سربراہ حسن نصر اللّٰہ نے پہلے اپنے ارکان کو خبردار کیا تھا کہ وہ اپنے ساتھ موبائل فون یا اس طرح کی کوئی ڈیوائس نہ رکھیں کیونکہ اسرائیلی گروپ ان کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے کے لیے انہیں استعمال کر کے نقصان پہنچا سکتا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی گروپ ان کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے کے ساتھ ساتھ ان آلات کی مدد سے اراکین پر حملہ بھی کر سکتا ہے۔

    اس کے نتیجے میں ایران کے حمایت یافتہ عسکریت پسند گروپ کے اراکین رابطے کے لیے اس پرانی ٹیکنالوجی ’پیجرز‘ کا استعمال کر رہے تھے۔

    اس حملے کے بعد امریکی جامعہ سے منسلک انسٹریکٹر نکولس ریس نے خبر ایجنسی کو بتایا ہے کہ پیجرز کے برعکس اسمارٹ فونز کے استعمال سے پکڑے جانے کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے، تاہم حالیہ حملے کے بعد حزب اللّٰہ اپنی مواصلاتی حکمتِ عملی تبدیل کرنے پر مجبور ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ امکان ہے کہ منگل کو ہونے والے دھماکوں کے بعد زندہ بچ جانے والے حزب اللّٰہ کے اراکین ناصرف پیجرز بلکہ موبائل فونز، ٹیبلیٹ یا دیگر الیکٹرانک آلات کا استعمال بھی ترک کر دیں گے۔

    واضح رہے کہ اسرائیل کی جانب سے گزشتہ روز لبنان کے مخلتف علاقوں میں حزب اللّٰہ ارکان کے زیرِ استعمال پیجرز میں ایک ساتھ دھماکے کیے گئے ہیں جن میں 9 افرد شہید جبکہ 3 ہزار سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

    مختلف میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کے حمایت یافتہ عسکریت پسند گروپ کا کہنا ہے کہ مذکورہ پیجرز حزب اللّٰہ کے متعدد اراکین کے زیرِ استعمال تھے اور ان کے پھٹنے سے اس کے 2 جنگجو جاں بحق ہوئے ہیں، جس کا ذمے دار اسرائیل ہے۔

    حزب اللّٰہ کا کہنا ہے کہ دھماکوں سے متعلق تمام حقائق اور معلومات کی جانچ کے بعد اسرائیل کو مکمل ذمے دار ٹھہراتے ہیں۔

    حزب اللّٰہ نے اسرائیل پر ’مجرمانہ جارحیت‘ کا الزام عائد کرتے ہوئے انتقامی کارروائی کا عندیہ بھی دیا ہے۔

    دوسری جانب غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق حزب اللّٰہ کی جانب سے چند ماہ قبل درآمد کیے گئے 5 ہزار پیجرز کے اندر اسرائیل کی خفیہ ایجنسی موساد نے دھماکہ خیز مواد نصب کیا تھا۔

    میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مذکورہ پیجرز تائیوان کی ایک کمپنی سے خریدے گئے تھے، تاہم مذکورہ کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ ان ڈیوائسز کو تیار نہیں کرتے بلکہ ایک یورپی فرم نے انہیں اپنے برانڈ کا نام استعمال کرنے کے حقوق دیے ہیں۔

    لبنانی ذرائع نے رائٹرز کو بتایا کہ آلات کو موساد نے ’پروڈکشن کی سطح پر‘ تبدیل کیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈیوائسز کے اندر ایک دھماکا خیز مواد موجود تھا جو مخصوص کوڈ ملتے ہی متحرک ہو گیا۔

    ذرائع کے مطابق مذکورہ دھماکا خیز مواد کے بارے میں معلوم کرنا کافی مشکل ہے، کسی بھی ڈیوائس یا اسکینر سے اس کا پتہ لگانا ممکن نہیں۔

    ذرائع نے یہ بھی کہا ہے کہ 3000 پیجرز گزشتہ روز اس وقت ایک ساتھ دھماکے سے پھٹ گئے جب انہیں کوڈ کے ذریعے پیغام موصول ہوا۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleملالہ یوسفزئی کی تیار کردہ دستاویزی فلم نے بہترین ایشین فلم کا ایوارڈ جیت لیا
    Next Article سندھ کی پریمیئم نمبر پلیٹس کیلئے آن لائن بولی کا اعلان
    admin
    • Website

    Related Posts

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024

    عالمی خلائی اسٹیشن پر ہوا کی لیکیج، امریکی، روسی حکام کے درمیان تضادات سامنے آنے لگے

    نومبر 17, 2024

    دماغ کیسے یادداشت کو اپ ڈیٹ اور تازہ دم کرتا ہے؟

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.