تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » پُرامن اجتماع بل کے بعد سے یہ ساری اسمبلی ایک ایس ایچ او کی مار ہے، شاہد خاقان عباسی
    سیاست

    پُرامن اجتماع بل کے بعد سے یہ ساری اسمبلی ایک ایس ایچ او کی مار ہے، شاہد خاقان عباسی

    adminadminستمبر 11, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد: عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پُرامن اجتماع بل کے بعد سے یہ ساری اسمبلی ایک ایس ایچ او کی مار ہے، آج کوئی بات کریں گے تو مونچھوں والا تھانیدار ساتھ لے جائے گا، ایک بار پر تین سال کی سزا ہے دوسری بار پر دس سال کی سزا ہے، کیا شرم نہیں کہ خود کو ڈی سی کے تابع کر رہے ہیں۔

    اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ بدقسمتی ہے کہ نام نہاد جمہوری حکومت کے ہوتے ہوئے ایسے قانون بنائے جا رہے ہیں جو مارشل لاء کے بدترین دور میں نہیں تھے، جلسے سے پہلے دوران اور بعد میں کیا ہوا یہ ملک کی سیاسی قدروں کی عکاسی کرتا ہے، جلسہ دس پندرہ کلومیٹر باہر تھا مگر سارا اسلام آباد بند تھا، انٹرنیٹ آدھا کر دیا یہ کون سی جمہوریت ہے؟

    انہوں نے کہا کہ آپ نے اجازت دی ہے جلسے کی، جلسے کے دوران وزیر اعلیٰ کے پی نے تقریر کی پورے جلسے میں عوام کی بات نہیں ہوئی صرف گالی کلوچ ہوئی اگر ان کی مذمت نہ ہو تو جمہوریت کا حق ادا نہیں ہو گا کیوں کہ ذمہ دار آئینی عہدے پر ہوں تو ہر لفظ اہمیت کا حامل ہوتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پرُامن اجتماع بل قانون جو پاس کیا جس کو ایک ہاؤس میں ن لیگ جبکہ دوسرے ہاؤس میں پیپلز پارٹی نے پیش کیے نئے قانون کی ضرورت نہیں ہے مارشل لاء میں قانون بن چکے ہیں، اس قانون کا موضع سنگجانی میں اطلاق ہوگا یہ لکھا جانا چاہیے تھا، جلسے سے کیوں گھبراتے ہیں؟ جلسے کرنا اپوزیشن کا حق ہے آرٹیکل سولہ اس کی اجازت دیتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ یہاں سے 15 صحافی نکل کر باہر جائیں گے تو اجازت لینی ہوگی؟ دارالحکومت نیشنل سیکیورٹی کے ایشو کا شکار ہے، پندرہ افراد کی اسمبلی پر تھانے دار مقدمہ درج کر سکتا ہے، قومی اسمبلی سینیٹ کے کسی شخص نے یہ قانون نہیں پڑھا، پندرہ سینٹرز اگر پارلیمنٹ سے نکلیں گے تو قانون کا اطلاق ہوگا پی ٹی آئی نے بھی اس قانون کے بارے میں بات نہیں کی ایک جلسے سے خائف ہو کر اندھے کالے قانون بنا دیں،

    انہوں نے کہا کہ پاکستان کے دارالحکومت میں جمہوریت نہیں آمریت ہے یہ ساری اسمبلی ایک ایس ایچ او کی مار ہے، آج کوئی بات کریں گے تو مونچھوں والا تھانیدار ساتھ لے جائے گا، ایک بار پر تین سال کی سزا ہے دوسری بار پر دس سال کی سزا ہے، کیا شرم نہیں کہ خود کو ڈی سی کے تابع کر رہے ہیں۔

    سابق وزیراعظم نے کہا کہ الیکشن سیکنڈ ترمیمی ایکٹ 2024ء کا بھی قانون آیا ہے جو کہ سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں کے فیصلے کے مکمل خلاف ہے، جو مرضی سپریم کورٹ فیصلے کرے یہ قانون تابع نہیں ہے، اس قانون کو بھی ایک جماعت سینیٹ ایک قومی اسمبلی میں پیش کرتی ہے، ایک فیصلے پر عمل درآمد نہ کرنے کے لیے قانون بنایا گیا۔

    انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ فیصلہ نہیں آئین کی تشریح کرتی ہے، پارلیمنٹ اور سپریم کورٹ کے آمنے سامنے کھڑے ہیں پارلیمنٹ کہتی ہے کہ تم فیصلہ کرو ہم آئین بنا دیں گے، میں قاضی فائز عیسیٰ سے توقع رکھوں گا فائز عیسیٰ کسی بھی طرح کی توسیع کو قبول کرنے سے انکار کردیں تاریخ ان کو یاد رکھے گی آج امتحان سپریم کورٹ کا ہے ملک کا آئین ہوگا تو ملک چلے گا۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleاسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تقرری کیخلاف درخواست سماعت کے لئے منظور
    Next Article سینیگال میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 26 افراد ہلاک
    admin
    • Website

    Related Posts

    حکومت قیام امن پر نہیں بلکہ سیاست کو فوکس کی ہوئی ہے جو غلط ہے،مولانا فضل الرحمان

    نومبر 17, 2024

    24 نومبر فیصلے کا دن، اس دن پتہ چل جائے گا کون پارٹی میں رہے گا اور کون نہیں، بانی تحریک انصاف

    نومبر 17, 2024

    عمران خان اور بشریٰ بی بی 24 نومبر کو اپنے بچوں کو بھی احتجاج میں لائیں، خواجہ آصف

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.