تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » فلک ناز چترالی کی فیصل واوڈا کو گالی، سینیٹ رکنیت دو روز کے لئے معطل
    بین الاقوامی

    فلک ناز چترالی کی فیصل واوڈا کو گالی، سینیٹ رکنیت دو روز کے لئے معطل

    adminadminستمبر 10, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد:سینیٹ اجلاس کے دوران پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رکن فلک ناز چترالی نے سینیٹر فیصل واوڈا کو گالی دی، جس پر حکومتی اراکین نے احتجاج کیا جبکہ چیئرمین سینیٹ نے ان کی رکنیت دو روز کے لیے معطل کردی۔

    چیئرمین یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت سینیٹ اجلاس کے دوران صورت حال اس وقت کشیدہ ہوئی جب پی ٹی آئی کے سینیٹر واک آؤٹ ختم کرکے ایوان میں واپس آئے تو فیصل واوڈا تقریر کر رہے تھے اور سینیٹر فلک ناز چترالی نے کہا کہ ان کی کیا حیثیت ہے، یہ کیوں بول رہے ہیں۔

    فیصل واوڈا نے فلک ناز چترالی کو جواب دیا کہ میں آپ کو جانتا نہیں آپ کی کیا حیثیت ہے، آپ لوگ ملک توڑ رہے ہیں، سازش کر رہے ہیں، آپ ہماری ماں بہن کو گالیاں دیں ہم برداشت کریں گے۔

    اس دوران پی ٹی آئی کے سینیٹرز نے فیصل واوڈا کے خلاف احتجاج جاری رکھا تو دوسری جانب حکومتی سینیٹرز فیصل واوڈا کے دفاع میں سامنے آگئے۔

    فیصل واڈا نے پی ٹی آئی اراکین کو مخاطب کرکے کہا کہ ابھی صبر کریں ابھی تو آپ کے ساتھ کام شروع ہوا ہے، اداروں اور حکومت کی کمزوری ہے کہ یہ لوگ گالیاں دے رہے ہیں۔

    سینیٹر فلک ناز چترالی نے نامناسب الفاظ استعمال کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی جرات کیسے ہوئی ہمارے لیڈر کا نام لیں، جس پر حکومتی سینیٹرز نے شور شرابہ کیا کہ کونسا لیڈر۔

    فیصل واوڈا نے کہا کہ ہم گالی کا جواب گالی سے نہیں دیں گے لیکن حکومتی سینیٹرز نے چیئرمین سینیٹ سے مطالبہ کیا کہ فلک ناز چترالی سے معافی منگوائیں۔

    عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سینیٹر ایمل ولی خان نے بھی فلک ناز چترالی سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا، فیصل واوڈا نے کہا کہ یہ ایوان ہے کوٹھہ نہیں، سارجنٹ بلا کر فلک ناز چترالی کو باہر نکالیں۔

    چئیرمین سینیٹ نے فلک ناز چترالی کا جملہ حذف کر دیا تاہم فیصل واوڈا نے کہا کہ اگر آپ ان کے الفاظ حذف کریں گے تو پھر میں ڈبل گالی دوں گا۔

    چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ اگر فلک ناز چترالی معذرت نہیں کریں گی تو ان کی رکنیت معطل کردیں گے، حکومتی ارکان نے فلک ناز چترالی کے خلاف ایکشن لینے کا مطالبہ دہرایا، حکومتی اور اپوزیشن ارکان چئیرمین سینیٹ کی ڈائس کی اطراف جمع ہوگئے۔

    بعد ازاں چیئرمین سینیٹ نے سینٹر فلک ناز چترالی کی رکنیت دو روز کے لیے معطل کر دی اور سینیٹ کا اجلاس 12 ستمبر دن تین بجے تک ملتوی کردیا۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleتوشہ خانہ 2 کیس، بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کو طلبی کا نوٹس جاری ،پیش کرنے کا حکمکرلیا
    Next Article علی امین گنڈا پور کے ساتھ کھڑا ہوں، اس کے بیان پر معافی مانگنے والا بزدل ہے،بانی پی ٹی آئی
    admin
    • Website

    Related Posts

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024

    عالمی خلائی اسٹیشن پر ہوا کی لیکیج، امریکی، روسی حکام کے درمیان تضادات سامنے آنے لگے

    نومبر 17, 2024

    دماغ کیسے یادداشت کو اپ ڈیٹ اور تازہ دم کرتا ہے؟

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.