تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » بابر اعظم آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں ٹاپ 10 سے بھی آؤٹ
    کھیل

    بابر اعظم آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں ٹاپ 10 سے بھی آؤٹ

    adminadminستمبر 4, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے جاری ہونے والی نئی ٹیسٹ رینکنگ میں بابر اعظم مزید تنزلی کے ساتھ چار سال بعد بلے بازوں کی فہرست میں ٹاپ 10 سے بھی باہر ہوگئے۔

    بنگلادیش کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھانے والے بابر اعظم کی پوزیشن مزید کمزور ہوگئی ہے، آئی سی سی کی جانب سے جاری ہونے والی ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق بابر اعظم ناقص کارکردگی کے باعث اب 712 پوائنٹس کے ساتھ 12ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

    بابر اعظم نے بنگلادیش کے خلاف ہونے والی ٹیسٹ سیریز کی چار اننگز میں مجموعی طور پر 64 رنز بنائے جبکہ وہ دسمبر 2022 کے بعد سے ٹیسٹ کرکٹ میں نصف سنچری اسکور نہیں کرسکے ہیں۔

    آئی سی سی کی رینکنگ میں قومی ٹیم کے وکٹ کیپر محمد رضوان دسویں نمبر پر ہیں جبکہ بھارت کے روہت شرما، جیس وال اور ویرات کوہلی کی بدستور 6، ساتویں اور آٹھویں پوزیشن برقرار ہے۔

    ٹیسٹ رینکنگ میں انگلینڈ کے جوئے روٹ کی بادشاہت برقرار ہے جبکہ دوسرا نمبر نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن کا ہے اس کے علاوہ نیوزی لینڈ کے ڈیری مچل تیسرے، چوتھا آسٹریلیا کے اسٹیون اسمتھ اور انگلینڈ کے ہیری بروک پانچویں نمبر پر رہے۔

    اُدھر ٹیسٹ بولرز کی رینکنگ میں کوئی پاکستانی بولر شامل نہیں ہے اور شاہین شاہ آفریدی مزید تنزلی کے بعد اب گیارہویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

    آئی سی سی کے پوائنٹس ٹیبل کے مطابق بنگلادیش سے سیریز میں تاریخی ناکامی پر پاکستان کی ٹیم چھٹے سے آٹھویں نمبر پر چلی گئی ہے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleچرنا آئی لینڈ پاکستان کا دوسرا محفوظ ترین سمندری علاقہ قراردے دیا گیا
    Next Article ‘’ہولڈ آن، آئی ایم کمنگ‘‘،عدالت نے ٹرمپ کو انتخابی مہم میں مشہور زمانہ گانا چلانے سے روک دیا
    admin
    • Website

    Related Posts

    آئی سی سی نے بھارتی اعتراض پر پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی کشمیر لے جانے سے روک دیا، بھارتی میڈیا

    نومبر 15, 2024

    قومی کرکٹ ٹیم کے سلیکشن کمیٹی کے ممبر محمد یوسف عہدے سے مستعفی

    ستمبر 29, 2024

    پی سی بی کی جانب سے 3 کرکٹرز کو غیرملکی لیگز کے لئے این او سی جاری

    ستمبر 22, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.