تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » ڈونلڈ ٹرمپ نے میزبان کے ساتھ رقص کرکے سب کو حیران کردیا،ویڈیو وائرل
    امریکہ

    ڈونلڈ ٹرمپ نے میزبان کے ساتھ رقص کرکے سب کو حیران کردیا،ویڈیو وائرل

    adminadminستمبر 1, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    واشنگٹن: سابق امریکی صدر اور صدارتی الیکشن میں ریپبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک این جی او Moms For Liberty کے پروگرام میں میزبان کے ساتھ رقص کرکے سب کو حیران کردیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارتی انتخابی مہم زور و شور سے جاری ہے اور اس سلسلے میں ’’ماں کے لیے آزادی‘‘ کے نام سے ایک سالانہ پروگرام میں شرکت کی۔

    اس پروگرام میں سابق صدر نے ماؤں کی بہبود کے لیے کیے گئے اپنے سابق دور میں کیے گئے اقدامات کا جائزہ پیش کیا اور ماؤں کی صحت، مسائل اور مالی مشکلات کے حل کے لیے اپنی پالیسی پر روشنی ڈالی۔

    پروگرام کے آخر میں ڈونلڈ ٹرمپ نے پروگرام کی میزبان کے ساتھ رقص بھی کیا جس کی ویڈیو سوشل ویڈیو پر وائرل ہوگئی اور صارفین نے دلچسپ تبصرے کیے۔

    کچھ صارفین نے 78 سالہ عمر میں ٹرمپ کی زندہ دلی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان کی پرفارمنس حیران کن تھی تاہم اکثر اسے ایک تفریحی عمل قرار دیتے ہوئے کہا وہ ایک عوام شخصیت ہیں۔ اس لیے انھیں ایسا کرنا زیب دیتا ہے۔

    سوشل میڈیا صارفین نے ڈونلڈ ٹرمپ کو رقص کرنے پر تنقید کا نشانہ بھی بنایا کسی نے لکھا کہ صدر بننے کے خواہش مند 78 سالہ ضعیف رقص کرتے ہوئے بہت غیر متوازن لگ رہا ہے۔ وہ خاندان کے خوفناک اور غیر مستحکم چچا کا بدترین ورژن ہیں۔

    خیال رہے کہ Moms for Liberty ہم جنس پرستی کی حمایت کرنے والا ایک قومی گروپ ہے جس نے شناخت، صنف اور ہم جنس پرستی کے حوالے سے امریکی اسکولوں کے نصاب کو تبدیل کرنے کی کوششوں میں اپنی توانائیاں صرف کی ہیں۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleحکومت سے براہ راست مذاکرات کا کوئی ارادہ نہیں،بیرسٹرگوہر
    Next Article ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس ،اسلام آباد ہائی کورٹ کا رحم کی اپیل کا مسودہ پاکستانی حکومت کو فراہم کرنے کا حکم
    admin
    • Website

    Related Posts

    امریکا میں نامناسب لباس پر خواتین مسافروں کو طیارے سے آف لوڈ کر دیا گیا

    اکتوبر 9, 2024

    کملا ہیرس اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان امیگریشن سسٹم پر لفظی گولہ باری

    ستمبر 29, 2024

    وزیراعظم شہباز شریف اور کویت کے ولی عہد شیخ صباح الخالد الحمد المبارک الصباح کے درمیان ملاقات

    ستمبر 25, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.