تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس ،اسلام آباد ہائی کورٹ کا رحم کی اپیل کا مسودہ پاکستانی حکومت کو فراہم کرنے کا حکم
    پاکستان

    ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس ،اسلام آباد ہائی کورٹ کا رحم کی اپیل کا مسودہ پاکستانی حکومت کو فراہم کرنے کا حکم

    adminadminستمبر 2, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد:سلام آباد ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس میں رحم کی اپیل کا مسودہ پاکستانی حکومت کو فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔۔ عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ وکیل کلائیو اسمتھ نے عافیہ صدیقی کے کیس کے حوالے سے کوشش کی افغانستان بھی گئے۔ حکومتی حکام میں سے کوئی بھی ایسا نہیں جو کہے ہم اسمتھ کے ساتھ کھڑے ہیں۔ سمجھ نہیں آرہی حکومت کو خوف کیا ہے ؟۔

    امریکا میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی اور وطن واپسی سے متعلق درخواست کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہوئی۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت سے 5 ہفتوں کی مہلت دینے کی استدعا کی جسیمسترد کرتے ہوئے عدالت نے کیس کی سماعت 13 ستمبر تک ملتوی کردی۔

    ڈاکٹر عافیہ کے وکیل کلائیو اسمتھ کیس کی سماعت میں وڈیو لنک کے ذریعے پیش ہوئے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے کلائیو اسمتھ کو ایک ہفتے میں ڈاکٹر عافیہ کی رحم کی اپیل کا ڈرافٹ پاکستانی حکومت سے شئیر کرنے کا حکم دیا۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے ڈاکٹر عافیہ کی درخواست کی سماعت کی۔ عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ وکیل کلائیو اسمتھ نے عافیہ صدیقی کے کیس کے حوالے سے کوشش کی افغانستان بھی گئے۔ حکومتی حکام میں سے کوئی بھی ایسا نہیں جو کہے ہم اسمتھ کے ساتھ کھڑے ہیں۔ سمجھ نہیں آرہی حکومت کو خوف کیا ہے ؟

    ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ حکومت مستقل بنیادوں پر فوزیہ صدیقی کو سپورٹ کر رہی ہے۔ جب کوئی پالیسی لیول کا فیصلہ کرنا ہو تو اس میں کچھ وقت لگتا ہے۔ عدالت نے استفسار کیا کہ کیا آپ رحم کی اپیل کی پیٹیشن وائٹ ہاوٴس کو لکھ رہے ہیں یا نہیں یہ جواب دیں۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ حکومتِ پاکستان اپنی طرف سے پوری کوشش کر رہی ہے۔ ایک نئی پیشرفت ہوئی ہے جو عدالت کے سامنے رکھنی ہے۔ امریکا میں موشن امریکی وکیل کے ذریعے فائل کی جا سکتی ہے۔

    جسٹس سردار اعجاز اسحاق نے استفسار کیا کہ اگر امریکی وکیل کہے کہ موشن فائل کی جا سکتی ہے تو پھر حکومت کرے گی جس پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے جواب دیا کہ پھر اس حوالے سے پالیسی فیصلہ کیا جائے گا۔ جسٹس سردار اعجاز نے کہا کہ آپ یہ ہمت کیوں کررہے ہیں کہ عدالت کو کہیں حکومت فائل نہیں کرنا چاہتی۔ مسٹر اسمتھ بطورامریکی وکیل وہاں پر موشن فائل کریں۔

    ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے استدعا کی کہ امریکی صدر کو رحم کی اپیل کا ڈرافٹ ہمارے ساتھ شئیرکیا جائے۔ رحم کی اپیل کا ڈرافٹ دیکھ کر ہی حکومت کی طرف سے پالیسی کا فیصلہ کیا جائے گا۔ اس کے لیے وقت چاہئیے عدالت دو یا تین ہفتوں کا وقت دے۔ عدالت نے استدعا مسترد کرتے ہوئے سماعت 13 ستمبر تک ملتوی کردی۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleڈونلڈ ٹرمپ نے میزبان کے ساتھ رقص کرکے سب کو حیران کردیا،ویڈیو وائرل
    Next Article توشہ خانہ کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.