تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » نند بھاوج میں زمان پارک کے گھر پر قبضے کے بعد پارٹی پر قبضے کی لڑائی چل رہی ہے،عظمیٰ بخاری
    سیاست

    نند بھاوج میں زمان پارک کے گھر پر قبضے کے بعد پارٹی پر قبضے کی لڑائی چل رہی ہے،عظمیٰ بخاری

    adminadminاگست 25, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ علیمہ خان اور بشریٰ بی بی کے درمیان لڑائی نکاح کے فوراً بعد سے جاری ہے۔

    بیرسٹر سیف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ نند بھاوج میں زمان پارک کے گھر پر قبضے کے بعد پارٹی پر قبضے کی لڑائی چل رہی ہے، بیرسٹر صاحب آپ تین میں ہیں نہ 13 میں ہیں، آپ کو بشریٰ بیگم جانتی ہے نہ آپکو علیمہ خان جانتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بیرسٹر صاحب آپ کو یاد ہے ن میں سے شین نکالنے والا ایک بازیگر 40 دن کا چلہ بھی کاٹ چکا ہے، آپ اپنے جعلی مولا جٹ وزیراعلیٰ کی پرفارمنس قوم کو بتائیں جو ٹی وی اسکرینوں پر بغلیں بجاتے ہیں جبکہ بند کمروں میں پاؤں پکڑتے ہیں۔

    وزیر اطلاعات پنجاب نے مزید کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف کی سیاست کو سمجھنے کے لیے آپ کو دوبارہ جنم لینا پڑے گا، نواز شریف اور شہباز شریف آج پاکستان پر حکومت کر رہے ہیں، آپ کے ظل تباہی جیل میں پستے بادام کھا رہے ہیں۔

    قبل ازیں پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا تھا کہ پارٹی بانی پی ٹی آئی کی ہے اور وہ خود تمام معاملات دیکھ رہے ہیں۔ نا اہل حکومت بشریٰ بی بی اور علیمہ خان کے بارے میں جھوٹا پروپیگنڈا کر رہی ہے۔

    بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ شہباز اور نواز گروپ کی آپس کی لڑائی نے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے، دونوں بھائی میڈیا کے سامنے کچھ اور اندر کچھ اور ہوتے ہیں۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleتحریک انصاف کے مستعفی وزیر کا اپنی حکومت کے خلاف جلسے کا اعلان
    Next Article حج پالیسی 2025 کا اعلان آئندہ ماہ کئے جانے کا امکان
    admin
    • Website

    Related Posts

    حکومت قیام امن پر نہیں بلکہ سیاست کو فوکس کی ہوئی ہے جو غلط ہے،مولانا فضل الرحمان

    نومبر 17, 2024

    24 نومبر فیصلے کا دن، اس دن پتہ چل جائے گا کون پارٹی میں رہے گا اور کون نہیں، بانی تحریک انصاف

    نومبر 17, 2024

    عمران خان اور بشریٰ بی بی 24 نومبر کو اپنے بچوں کو بھی احتجاج میں لائیں، خواجہ آصف

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.