تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » کولکتہ ڈاکٹر زیادتی قتل کیس ،حیران کن انکشافات منظر عام آنے لگے
    بین الاقوامی

    کولکتہ ڈاکٹر زیادتی قتل کیس ،حیران کن انکشافات منظر عام آنے لگے

    adminadminاگست 23, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    کولکتہ: کولکتہ کے میڈیکل کالج اور اسپتال میں زیادتی کے بعد قتل ہونے والی خاتون ڈاکٹر کی موت کے معاملے پر جرم کے وقت سیمینار ہال کے اندر ہونے والے شور اور ہنگامے پر اسپتال میں خاموشی پر تحقیقاتی ایجنسی نے حیرانگی کا اظہار کیا ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق 9 اگست 2024 کو کلکتہ کے آر جی کار میڈیکل کالج اسپتال میں 31 سالہ پوسٹ گریجویٹ تربیتی ڈاکٹر کے ساتھ زیادتی اور قتل کا واقعہ پیش آیا، وہ اسپتال کے سیمینار ہال میں چہرے پر زخموں کے ساتھ مردہ پائی گئی تھیں۔

    بھارت کی سینٹرل بیورو آف انویسٹیگیشن (سی بی آئی) اس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے، ایجنسی اس سیمینار ہال کے دروازے کے “ٹوٹے ہوئے بولٹ” کا بھی معائنہ کر رہی ہے جہاں یہ جرم پیش آیا تھا۔

    تحقیقات کرنے والے افسران اس بات پر حیران ہیں کہ “جب متاثرہ خاتون پر حملہ کیا جا رہا تھا تو کسی نے سیمینار ہال کے اندر سے کوئی شور کیوں نہیں سنا”۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق مرکزی تحقیقاتی ادارہ اس بات کا پتہ لگانے پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے کہ سرکاری اسپتال کے سیمینار ہال میں یہ جرم “بغیر کسی رکاوٹ” کے کیسے انجام دیا گیا۔

    ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ دروازہ کچھ عرصے سے خراب تھا، جس کی وجہ سے بولٹ ٹوٹا ہوا تھا۔ متاثرہ خاتون 9 اگست کو صبح 2 بجے اور 3 بجے کے درمیان ہال میں داخل ہوئی تھی، ایک افسر نے بتایا کہ ڈیوٹی پر موجود ایک ڈاکٹر نے اسے ہال کے اندر سوتے ہوئے دیکھا تھا۔

    افسر نے مزید بتایا کہ تحقیقات کے دوران اسپتال کے ڈاکٹرز، انٹرنز اور جونیئر ڈاکٹرز کے انٹرویوز سے معلوم ہوا کہ دروازے کی خرابی کا مسئلہ پہلے سے سب کے علم میں تھا، جس کی وجہ سے متاثرہ خاتون اس رات دروازہ لاک کرنے سے قاصر رہیں۔

    سی بی آئی اس بات کی بھی تحقیقات کررہی ہے کہ آیا اسپتال کے سیمینار ہال کے باہر کسی کو کھڑا کیا گیا تھا، تاکہ بغیر کسی خلل کے جرم کو انجام دیا جاسکے، اس کیلئے وہ سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ بھی لے رہے ہیں۔

    واقعے کی تحقیقات کیلئے سی بی آئی نے آر جی کار میڈیکل کالج اور اسپتال کے 4 ملازمین، جن میں 3 جونیئر ڈاکٹر شامل ہیں، پر پولی گراف ٹیسٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ اس بات کا پتہ چل سکے کہ وہ ٹرینی ڈاکٹر کے ساتھ زیادتی اور قتل میں ملوث ہیں یا نہیں۔

    ایجنسی حکام نے آر جی کار میڈیکل کالج کے پرنسپل سندیپ گھوش، جنہوں نے واقعے کے 2 دن بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا، پر بھی ایلی ڈیکٹیٹر ٹیسٹ (جھوٹ پکڑنے والا ٹیسٹ) کرنے کی اجازت حاصل کر لی ہے۔

    دوسری جانب بھارتی سپریم کورٹ نے سندیپ گھوش اور مغربی بنگال پولیس کو قتل کی ایف آئی آر درج کرنے میں “14 گھنٹے کی تاخیر” پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ عدالت نے یہ بھی نوٹ کیا کہ گھوش نے قتل کو خودکشی کے طور پر پیش کرنے کی کوشش کی تھی۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleعمران خان نے کہا ہے کہ اچھے دن آئیں گے، انتشاری ہم نہیں انتشاری کوئی اور لوگ ہیں،علی محمد خان
    Next Article ورزش کے لئے ڈمبل فراہم کیے جائیں، بانی تحریک انصاف نے درخواست جمع کرادی
    admin
    • Website

    Related Posts

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024

    عالمی خلائی اسٹیشن پر ہوا کی لیکیج، امریکی، روسی حکام کے درمیان تضادات سامنے آنے لگے

    نومبر 17, 2024

    دماغ کیسے یادداشت کو اپ ڈیٹ اور تازہ دم کرتا ہے؟

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2025 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.