تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » تمام گلے شکوے دور، بانی پی ٹی آئی نے مجھے معاف کر دیا،شیر افضل مروت
    سیاست

    تمام گلے شکوے دور، بانی پی ٹی آئی نے مجھے معاف کر دیا،شیر افضل مروت

    adminadminاگست 17, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت کاکہناہے کہ تمام گلے شکوے دور ہوگئے، بانی پی ٹی آئی عمران خان نے مجھے معاف کر دیا۔ پارٹی سے تو مجھے کسی نے نکالا ہی نہیں تھا، پارٹی سے نکالنے والا نوٹیفکیشن جعلی تھا، مجھے پارٹی سے صرف عمران خان نکال سکتے ہیں۔

    اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ آج تقریباً 3 ماہ بعد بانی پی ٹی ا?ئی سے ملاقات ہوئی، میں نے آگے ہاتھ بڑھایا تو عمران خان نے مجھے گلے سے لگایا، بانی پی ٹی آئی نے تنقید کے طور پر کہا کہ آپ کیوں نہیں آتے تھے۔

    انہوں نے کہا کہ میں نے آج تمام اختلافات ختم کر دیئے ہیں، میری طرف سے معافی ہے، میرے لئے مشکلات پیدا نہ کی جائیں، آج ناراضگی والی بات بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ملاقات کے بعد ختم ہوگئی ہے، پارٹی سے تو مجھے کسی نے نکالا ہی نہیں تھا، پارٹی سے نکالنے والا نوٹیفکیشن جعلی تھا، مجھے پارٹی سے صرف عمران خان نکال سکتے ہیں۔

    شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ عمران خان سے میری محبت غیبت سے دور نہیں کی جا سکتی، بانی پی ٹی آئی نے جو آج عزت اور پیار دیا وہ میرے لئے عمر بھر کا اثاثہ ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بیرسٹر گوہر کو بانی پی ٹی آئی نے پارٹی مسائل پر واضح ہدایات دی ہیں، عمران خان نے واضح پیغام دیا ہے کوئی اختلافات منظور نہیں سب کو بٹھائیں، میں لندن میں 21 دن رہا ہوں، واپس آئے ایک ماہ ہوگیا ہے، میں سپریم کورٹ کا وکیل، پاکستان کا شہری ہوں کوئی مجھے کیوں روکے گا؟۔
    ان کا کہنا تھا کہ عوام پاکستان میں جمہوریت کی بالادستی چاہتے ہیں، ہم نے حقوق کی پامالی روکنے کیلئے عملی جدوجہد کرنی ہے، یہی پاکستان دیکھے گا ہم لاہور میں لاکھوں کی تعداد میں جائیں گے جس نے گرفتار کرنا ہے کرلے، ہم کھل کر 22 تاریخ کو یہاں بھی جلسہ کریں گے، عمران خان نے مجھے 22 اگست کے جلسے کی ذمہ داری سونپی ہے۔

    شیر افضل مروت نے کہا کہ ہم پرامن رہیں گے، رخنہ ڈالنے کی کوشش کی تو عوام کے غضب کو دعوت ہوگی، ہمت، حوصلے اور جرات سے قوم کو نکلنا ہوگا، آئندہ کسی 9 مئی کے ہم خود ذمہ دار ہوں گے، لیڈر شپ کو ذمہ داری نہیں ٹھہرے گی۔

    انہوں نے کہا کہ جو بھی حکمت عملی ہوگی وہ میں بناوٴں گا، بانی پی ٹی ا?ئی سے اجازت نہیں لوں گا، ہم پہلے تحریک بنائیں گے، اعلان کے وقت پورا پاکستان نکلے گا، سب کو دعوت ہے آئیں نکلیں یہ جدوجہد پاکستان کیلئے ہے، جنرل فیض سے میرا رابطہ خواب میں ہوا ہوگا، عملی کبھی نہیں ہوا۔

    یادرہے کہ اس سے قبل کئی بار بانی پی ٹی آئی عمران خان نے شیر افضل مروت سے ملنے سے انکار کر دیا تھا۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleپریتی زنٹااپنی فرنچائزکے شریک مالک کے خلاف عدالت پہنچ گئیں
    Next Article منکی پاکس، وزیر اعظم کی متعلقہ حکام کو مرض سے نمٹنے کی پیشگی تیاریوں کی ہدایت
    admin
    • Website

    Related Posts

    حکومت قیام امن پر نہیں بلکہ سیاست کو فوکس کی ہوئی ہے جو غلط ہے،مولانا فضل الرحمان

    نومبر 17, 2024

    24 نومبر فیصلے کا دن، اس دن پتہ چل جائے گا کون پارٹی میں رہے گا اور کون نہیں، بانی تحریک انصاف

    نومبر 17, 2024

    عمران خان اور بشریٰ بی بی 24 نومبر کو اپنے بچوں کو بھی احتجاج میں لائیں، خواجہ آصف

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.