تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » اسماعیل ہانیہ کی شہادت،حماس نے جنگ بندی مذاکرات میں شرکت سے معذرت کرلی
    بین الاقوامی

    اسماعیل ہانیہ کی شہادت،حماس نے جنگ بندی مذاکرات میں شرکت سے معذرت کرلی

    adminadminاگست 15, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    دوحہ: قطر میں ہونے والے غزہ مذاکرات کے سلسلے میں آج وزیراعظم سے اسرائیلی انٹیلی جنس چیف نے بند کمرے میں ملاقات کی اس موقع پر امریکا اور مصر کے انٹیلی جنس چیفس بھی موجود تھے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد غزہ میں جنگ بندی کے لیے فریقین کے درمیان مذاکرات کا نیا دور قطر میں شروع ہوگیا جس میں اسرائیلی خفیہ ایجنسی کے چیف نے بھی شرکت کی۔

    یاد رہے کہ ان مذاکرات کا ایجنڈا غزہ میں 10 ماہ سے جاری اسرائیل حماس جنگ کے خاتمے اور 115 یرغمالیوں کی حماس کے قید سے اپنے وطن واپسی ہے۔

    مذاکرات کے لیے اسرائیل کے وفد میں انٹیلی جنس چیف ڈیوڈ بارنیا کی قیادت میں ڈومیسٹک سیکیورٹی سروس کے سربراہ رونن بار اور فوج کے یرغمالیوں کے سربراہ نطزان ایلون شامل قطر پہنچے ہیں۔

    دوسری جانب حماس کا مذاکرات کاروں سے کہنا ہے کہ ہم کئی بار مذاکرات میں شامل ہوئے اور بہت سے سمجھوتے کیے ہیں لیکن اسرائیل کی طرف سے کبھی بھی سنجیدگی سے عمل نہیں کیا گیا اس لیے مذاکرات میں حصہ لینے کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔

    حماس نے واضح کیا کہ اگر اسرائیل نے ہماری سابق تجاویز پر مذاکرات شروع کرنے کے لیے سنجیدگی کا مظاہرہ کیا تو ہم بھی مذاکراتی عمل میں شامل ہوسکتے ہیں لیکن کسی نئی شرط کے ساتھ مذاکرات قابل قبول نہیں ہیں۔

    یاد رہے کہ اسرائیلی مذاکراتی ٹیم نے بتایا تھا کہ وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے چند اہم تنازعات کے حل اور امدادی سامان کی ترسیل کے لیے راہداریوں کے قیام کی اجازت دی ہے۔

    غزہ پر 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی بمباری میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 40 ہزار سے تجاوز کرگئی جب کہ 80 ہزار سے زائد زخمی ہیں۔ شہید اور زخمی ہونے والوں میں نصف تعداد خواتین اور بچوں کی ہیں۔

    اسرائیل نے غزہ پر بمباری کا سلسلہ اُس وقت سے بلا تعطل جاری رکھا ہوا ہے جب 7 اکتوبر کو حماس نے اسرائیل کے جنوبی علاقے میں داخل ہوکر فوجیوں پر حملہ کردیا تھا جس میں 1200 اسرائیلی ہلاک ہوگئے تھے اور 250 کو یرغمال بنالیا گیا تھا۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleای سی سی نے یوٹیلٹی اسٹورز کے ذریعے سبسڈی جاری رکھنے کی منظوری دیدی
    Next Article بشریٰ بی بی اور نجم ثاقب کی آڈیو لیک سماعت کے لیے مقرر
    admin
    • Website

    Related Posts

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024

    عالمی خلائی اسٹیشن پر ہوا کی لیکیج، امریکی، روسی حکام کے درمیان تضادات سامنے آنے لگے

    نومبر 17, 2024

    دماغ کیسے یادداشت کو اپ ڈیٹ اور تازہ دم کرتا ہے؟

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.