تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » ہمارے حکمرانوں نے باہر بندوبست کر رکھا ہے جب مشکل وقت آیا باہر نکل جائیں گے، مولانا فضل الرحمان
    سیاست

    ہمارے حکمرانوں نے باہر بندوبست کر رکھا ہے جب مشکل وقت آیا باہر نکل جائیں گے، مولانا فضل الرحمان

    adminadminاگست 11, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    پشاور: جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلی صف میں کوئی اور ہے لیکن ڈور کسی اور کے پاس ہے۔اسمبلیوں میں جعلی نمائندگان بیٹھے ہیں۔

    پشاور میں تاجر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام زندگی کے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والوں کی بات کرتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ملک کی معاشی صورت حال اس وقت نازک ہے،کسی بھی ملک کے لیے امن و معیشت بہت ضروری ہے، قانون سازی پوری دنیا میں جان کا تحفظ، مال کا تحفظ اور عزت و آبرو کے تحفظ پر ہوتی ہے کہ کیسے تحفظ کیا جائے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہمارے وطن میں کیا امن و معیشت ہے، جس کلمے کے نام پر ملک بنا کیا ہم نے اس کو بلند کیا، لمحے لمحے ہم اللہ سے بغاوت کر رہے ہیں، اللہ کی نافرمانی کی وجہ سے آج ملک میں نہ امن ہے نہ ملکی معاشی صورت حال بہتر ہے۔

    مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اسمبلیوں میں جعلی نمائندگان بیٹھے ہیں، ہماری غلامی کی تاریخ طویل ہوتی جا رہی ہے، ظالمانہ ٹیکس پر ٹیکس لگائے جا رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ لوگوں کو علم ہے جب ٹیکس دیں گے یہ قرضوں کی واپسی میں استعمال ہوں گے، پہلے قوم کو اعتماد میں لیں قوم کا پیسہ قوم پر ہی خرچ ہوگا۔

    مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پہلی صف میں کوئی اور ہے لیکن ڈور کسی اور کے پاس ہے، ملکی معیشت زمین بوس ہوچکی ہے اس کو اٹھانا کسی کے بس کی بات نہیں ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ صرف سانس لینے پر ٹیکس نہیں اور موت پر ٹیکس بچ گیا ہے، ملک اس طرح نہیں چلتے ملک کو سیاست دان چلاتے ہیں، کبھی معین قریشی آجاتا ہے، کون کہاں سے آتا ہے کہاں چلاگیا، ہمارے تو وزیر خزانہ بھی اپنے نہیں ہیں۔

    سربراہ جمعیت علمائے اسلام نے کہا کہ باہر سے جو وزیر خزانہ آتے ہیں ان کے گھر کا بھی پتا نہیں، ہمارے حکمرانوں نے باہر بندوبست کر رکھا ہے جب مشکل وقت آیا باہر نکل جائیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ کسان کے گودام گندم سے بھرے ہیں ان سے گندم خریدنے والا کوئی نہیں، جب ملک میں گندم تھی تو باہر سے کیوں منگوائی گئی۔

    ان کا کہنا تھا کہ ملک کی ریڑھ کی ہڈی معیشت ہے جب معیشت ہی نہیں ہوگی تو ملک کیسے کھڑا ہوگا، 20 سے 25 سال بعد اب حالات بدل رہے ہیں۔

    مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ چین بڑی معاشی قوت بن رہا ہے، امریکا اور روس کی جنگ میں افغانستان مرکز تھا، چین کی اس جنگ میں پاکستان کو رگڑا جا رہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ہمارے حکمران چین گئے خالی ہاتھ واپس آئے، چین صدر آئے اور انہوں پیغام دیا کہ ملک میں استحکام نہیں ہے، مغربی دنیا کا ایجنڈا تبدیل ہوگیا ہے نشانے پر دین، اسلام اور مدارس ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہماری آزادی ہم سے چھینی جارہی ہے، مسئلہ اسرائیل کو تسلیم کرنے کا نہیں فلسطین کو تسلیم کرنے کا ہے، قبضہ فلسطین پر ہوا ہے ہم فلسطین کو آزاد کرنا ہے، فلسطینی قرارداد پاکستان کا حصہ ہے۔

    مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جب اسرائیل بنا تو بانی پاکستان نے کہا کہ اسرائیل مغرب کا ناجائز بچہ ہے، 75 برسوں سے کشمیر پر سیاست کی۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleبرطانوی جیل میں 20سال بے گناہ سزا کاٹنے والے شخص سے رہائش اور کھانے کا معاوضہ طلب
    Next Article غزہ میں ظلم سے جشن آزادی کی خوشیاں ماند پڑگئیں،عالمی برادری خاموش ہے، وزیراعظم
    admin
    • Website

    Related Posts

    حکومت قیام امن پر نہیں بلکہ سیاست کو فوکس کی ہوئی ہے جو غلط ہے،مولانا فضل الرحمان

    نومبر 17, 2024

    24 نومبر فیصلے کا دن، اس دن پتہ چل جائے گا کون پارٹی میں رہے گا اور کون نہیں، بانی تحریک انصاف

    نومبر 17, 2024

    عمران خان اور بشریٰ بی بی 24 نومبر کو اپنے بچوں کو بھی احتجاج میں لائیں، خواجہ آصف

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.