تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » میانمار سے ہجرت کرنے والے روہنگیا افراد پر ڈرون حملہ، سیکڑوں افراد جاں بحق ہوگئے
    بین الاقوامی

    میانمار سے ہجرت کرنے والے روہنگیا افراد پر ڈرون حملہ، سیکڑوں افراد جاں بحق ہوگئے

    adminadminاگست 11, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    بنکاک: میانمار سے ہجرت کرنے والے روہنگیا برادری کے افراد پر ہونے والے ڈرون حملے میں بچوں اور خواتین سمیت سیکڑوں افراد جاں بحق اور کئی زخمی ہوگئے، جس کی ذمہ داری اراکان آرمی اور سرکاری فورسز نے ایک دوسرے پر عائد کی ہے۔

    رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق عینی شاہدین اور ڈرون حملے میں زخمی ہونے والے افراد کا کہنا تھا کہ لاشوں کی شناخت کے لیے کوششیں کی جارہی ہیں اور ایک بڑی تعداد زخمیوں کی بھی ہے۔

    عینی شاہدین ، انسانی حقوق کے کارکنوں اور سفارت کاروں نے ڈرون حملے کے بارے میں بتایا کہ میانمار سے ہمسایہ ملک بنگلہ دیش جانے والے افراد پر ڈرون حملہ کیا گیا اور کئی خاندانوں کو قتل کردیا گیا۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس حملے میں ایک حاملہ خاتون ور ان کی دو سالہ بیٹی بھی جاں بحق ہوگئی ہیں اور یہ حملہ ریاست رخائن پر حالیہ ہفتوں میں علیحدگی پسندوں اور سرکاری فورسز کے درمیان جھڑپوں کے دوران ہونے والا سب سے خونی واقعہ ہے۔

    موقع پر موجود افراد کا کہنا تھا کہ اس حملے کی ذمہ داری اراکان آرمی پر عائد کی گئی تھی لیکن ان کی جانب سے تردید کی گئی ہے جبکہ میانمار کی فوج اور اراکان آرمی ایک دوسرے پر اس حملے کا الزام عائد کر رہی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق آزاد ذرائع سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد معلوم نہیں ہوسکی تاہم جاں بحق افراد کی تعداد درجنوں میں بتائی گئی ہے۔

    سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کیچڑ والی زمین میں کئی لاشیں پڑی ہوئی ہیں اور ان کا سامان بھی بکھرا ہوا ہے۔

    حملے میں زندہ بچ جانے والے افراد نے بتایا کہ 200 سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے ہیں اور ایک عینی شاہد نے بتایا کہ اس نے 70 لاشیں دیکھی ہیں۔

    رائٹرز کے مطابق مذکورہ ویڈیوز میانمار کے علاقے ماؤنگڈا کے قریب کی ہیں تاہم یہ ویڈیوز کب کی ہیں واضح نہیں ہوسکا۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleابوظہبی میں روڈ حادثے میں جاں بحق چار دوستوں کی میتیں پاکستان پہنچ گئیں
    Next Article آپ 46 برس کی لگتی ہیں، مداح کے اندازے پر اداکارہ زویا ناصر سیخ پا ہو گئیں
    admin
    • Website

    Related Posts

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024

    عالمی خلائی اسٹیشن پر ہوا کی لیکیج، امریکی، روسی حکام کے درمیان تضادات سامنے آنے لگے

    نومبر 17, 2024

    دماغ کیسے یادداشت کو اپ ڈیٹ اور تازہ دم کرتا ہے؟

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.