تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » بنگلہ دیش میں طلبہ کا پھر احتجاج، چیف جسٹس، گورنر مرکزی بینک مستعفی ہو گئے
    بین الاقوامی

    بنگلہ دیش میں طلبہ کا پھر احتجاج، چیف جسٹس، گورنر مرکزی بینک مستعفی ہو گئے

    adminadminاگست 10, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    ڈھاکا: بنگلہ دیش میں طلبہ نے ایک دفعہ پھر احتجاج شروع کردیا اور اس کے نتیجے میں حسینہ واجد کے دور میں تعینات چیف جسٹس عبیدالحسن اور مرکزی بینک کے گورنر عبدالرؤف تعلقدار نے استعفیٰ دے دیا۔

    غیرملکی خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش کی وزارت قانون کے مشیر آصف نذرل نے فیس بک پر ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ چیف جسٹس عبیدالحسن نے استعفیٰ دے دیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ طلبہ کی جانب سے چیف جسٹس کو استعفیٰ نہ دینے کی صورت میں سنگین نتائج کی انتباہ کے بعد انہوں نے استعفیٰ دے دیا ہے۔

    عبوری حکومت میں وزارت قانون کے مشیر آصف نذرل نے مظاہرین کو پرامن رہنے پر زور دیا اور کہا کہ سرکاری املاک کو نقصان نہ پہنچائیں۔

    وزارت خزانہ کے مشیر صلیح الدین احمد نے صحافیوں کو بتایا کہ بنگلہ دیش بینک کے گورنر عبدالرؤف تعلقدار نے بھی استعفیٰ دے دیا ہے لیکن ان کے عہدے کی اہمیت کے پیش نظر ان کا استعفیٰ منظور نہیں کیا گیا ہے۔

    قبل ازیں سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے دور میں تعینات 4 ڈپٹی گورنز نے بھی استعفیٰ دیا تھا کیونکہ بینک کے 300 سے 400 عہدیداروں نے احتجاج کرکے انہیں استعفے پر مجبور کردیا تھا۔

    بینک کے افسران کا مؤقف تھا کہ اعلیٰ عہدیدار کرپشن میں ملوث ہیں۔

    ادھر ڈھاکا یونیورسٹی کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر اے ایس ایم مقصود کمال نے بھی استعفیٰ دے دیا ہے۔

    ڈھاکا ٹریبیون کی رپورٹ کے مطابق شاہ جلال یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے وائس چانسلر پروفیسر فرید الدین احمد نے بھی اپنے منصب سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

    ڈھاکا یونیورسٹی گزشتہ ماہ شروع ملک کے کوٹہ سسٹم کے خلاف شروع ہونے والے طلبہ احتجاج کا مرکز تھی اور یہ احتجاج اس قدر مؤثر تھا کہ ایک مہینے میں بنگلہ دیش کی مضبوط تصور کی جانے والی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کو استعفیٰ دینا پڑا اور ملک سے باہر چلی گئیں۔

    شیخ حسینہ واجد استعفے کے بعد بھارت روانہ ہوگئی تھیں جبکہ احتجاج کے دوران طلبہ سمیت 300 سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے تھے اور ان کے 15 سالہ اقتدار کا سورج غروب ہوگیا تھا۔

    بنگلہ دیش میں عوامی لیگ کی حکومت کے خاتمے کے بعد پولیس کا نیا سربراہ بھی مقرر کیا گیا، اس کے علاوہ خفیہ ایجنسی کا سربراہ سمیت فوج کے اعلیٰ عہدیداروں کو بھی تبدیل کردیا گیا تھا۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleپاسپورٹ کے پرنٹنگ بحران پر قابو پانے کے لئے جدید مشینیں خریدنے کا فیصلہ
    Next Article امریکا کا سعودی عرب پر عائد ہتھیاروں کی فروخت پر پابندی ختم کرنے کا فیصلہ
    admin
    • Website

    Related Posts

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024

    عالمی خلائی اسٹیشن پر ہوا کی لیکیج، امریکی، روسی حکام کے درمیان تضادات سامنے آنے لگے

    نومبر 17, 2024

    دماغ کیسے یادداشت کو اپ ڈیٹ اور تازہ دم کرتا ہے؟

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.