شانزی: چین نے پہلی بار خلا میں ایک سیٹلائٹ کا گروپ روانہ کیا ہے جس کا مقصد پورے ایشیائی ملک میں براڈ بینڈ انٹرنیٹ خدمات کو بہتر بنانا ہے۔
18 سیٹلائٹس کے گروپ کو مقامی وقت کے مطابق دوپہر 2 بج کر 42 منٹ پر شمالی چین کے شانزی صوبے میں تائیوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے روانہ کیا گیا۔
سیٹلائٹس شنگھائی اسپیس کام سیٹلائٹ ٹیکنالوجی کے لانگ مارچ 6A راکٹ سے منسلک ہیں۔ اس منصوبے پر 943 ملین ڈالر کا خرچہ کیا گیا ہے۔
مذکورہ بالا لانچ لانگ مارچ کیریئر راکٹ سیریز کا 530 واں فلائٹ مشن تھا۔ سیٹلائٹس لو ارتھ آربٹ کمیونیکیشن میگا کنسٹیلیشن پر مشتمل ہیں جس کا مقصد عالمی انٹرنیٹ تک رسائی کو بہتر بنانا اور فراہم کرنا ہے۔
لانچ سروس فراہم کرنے والے چائنا گریٹ وال انڈسٹری کارپوریشن کے مطابق سیٹلائٹس صارفین کو کم تاخیر، تیز رفتار اور انتہائی قابل اعتماد سیٹلائٹ براڈ بینڈ انٹرنیٹ خدمات فراہم کریں گے۔