تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » آج کل ملک میں نفرت کی سیاست عروج پر ہے،بلاول بھٹو
    سیاست

    آج کل ملک میں نفرت کی سیاست عروج پر ہے،بلاول بھٹو

    adminadminاگست 9, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد:چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کاکہنا ہے کہ آج کل ملک میں نفرت کی سیاست عروج پر ہے، ایسی سیاسی تقسیم تاریخ میں کبھی نہیں دیکھی۔ ایک ادارہ بار بار پارلیمنٹ میں مداخلت کرتا ہے، ہماری عدلیہ انصاف بھی دیتی ہے اور ڈیم بھی بناتی ہے، پوری دنیا میں کوئی جوڈیشری ہماری عدلیہ کا مقابلہ نہیں کر سکتی۔

    قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ اولمپکس میں ارشد ندیم نے گولڈ میڈل لا کر ناممکن کو ممکن کر دیا، ہمیں ارشد ندیم پر فخر ہے، پوری قوم ان کی جیت کو سراہتی ہے اور فخر کرتی ہے، پاکستانی نوجوانوں کو جب موقع دیا جاتا ہے تو وہ کامیاب ہو کر آتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان کے بچے صلاحیت رکھتے ہیں، نوجوانوں کا ساتھ دیں تو ہم فٹبال میں بھی ورلڈ کپ جیت کر لاسکتے ہیں، کراچی لیاری میں اتنا ٹیلنٹ ہے کہ ہر دوسرا بچہ ورلڈ کپ لاسکتا ہے، افسوس کے ساتھ وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے نوجوانوں کا ساتھ نہیں دیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ طے کرنا ہوگا آئندہ اولمپکس میں ہر صوبے میں پاکستان گولڈ میڈل لائے گا، انشاء اللہ اگلے اولمپکس میں چاروں صوبوں سے ارشد ندیم نکال کر لائیں گے، ہمارے مزدوروں میں بہت سکلز ہیں، مڈل ایسٹ کو ریگستان سے بڑے ترقیاتی شہروں میں تبدیل کر دیا ہے، اللہ نے ہمیں پہاڑوں سے لیکر ساحل تک سب کچھ دیا ہے۔

    بلاول بھٹو نے بتایا کہ اسلام آباد جیسے شہر میں بیوروکریسی، سیاستدان اور تمام طاقتور لوگ ہیں، ہم جس کام کیلئے اسلام آباد آتے ہیں وہ پورا نہیں کرتے، ہم یہاں سازشیں، ایک دوسرے کے خلاف لڑنے کو ترجیح دیتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ آج کل ملک میں نفرت کی سیاست عروج پر ہے، ایسی سیاسی تقسیم تاریخ میں کبھی نہیں دیکھی، نفرت اور تقسیم کی سیاست کی وجہ سے عوام مہنگائی، بیروزگاری اور غربت کا شکار ہیں،ٹی وی پر دن رات ایک دوسرے کو برا بھلا کہا جاتا ہے، ہم کہہ رہے ہوتے ہیں وہ چور ہے، ہم غدار نہیں وہ غدار ہے، ہمیں یہ لڑائیاں سیاست کے دائرے میں رہ کر لڑنا ہوں گی۔

    چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ بنگلادیش کے حالات بہت غور سے دیکھ رہے ہیں، بنگلادیش میں جو احتجاج شروع ہوا وہ فوج میں شہید افراد کے کوٹے پر ہوا، اس کوٹے کو 2018 میں شیخ حسینہ واجد نے ختم کیا،عدالت نے بحال کیا۔

    سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ احتجاج شروع ہوا اور ختم نہ ہوا، حسینہ واحد بھاری اکثریت سے الیکشن جیتیں، پوری دنیا نے دیکھا حسینہ واجد کو عہدہ چھوڑنا پڑا، پورے ریجن میں اس صورتحال کو دیکھ کر سوچنا چاہیے کہ اصل مسائل کو دیکھیں۔ اس وقت اداروں کے درمیان فاصلہ نظر آ رہا ہے، فاصلہ اس لئے ہے کہ ایک ادارہ دوسرے ادارے میں مداخلت کرتا ہے۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ ارشد ندیم نے گولڈ میڈل جیتا، ہماری عدلیہ نے ویسے ہی ورلڈ ریکارڈ توڑ دیئے، عدلیہ ناصرف عدالت چلاتی ہے بلکہ ڈیم بھی بنا سکتی ہے، ہماری جوڈیشری اتنی کامیاب ہے کہ انصاف بھی دلاتے ہیں، ڈیم بھی بناتے ہیں، جوڈیشری تو ٹماٹر کی قیمت بھی طے کر سکتی ہے، دنیا کی کوئی جوڈیشری پاکستانی عدلیہ کا مقابلہ نہیں کرسکتی۔

    چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ جب ڈیم بنانے، سموسے اور ٹماٹر کی قیمتوں کا تعین کرنے کی بات ا?تی ہے تو پتہ نہیں کہاں سے انصاف آجاتا ہے، جب آئین وقانون کی بات ہوتی ہے تو پتہ نہیں انصاف کہاں چلا جاتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ کیا میں نے پی ٹی آئی والوں کا انتخابی نشان چھینا تھا؟ ایک مری ہوئی سیاسی جماعت کو عین وقت ایسا فائدہ دیا کہ پوری جماعت موبلائز ہوگئی، الیکشن کے آخری وقت میں فیصلہ لینے کے سیاسی اثرات بھی تھے، جو انہوں نے مانگا بھی نہیں، آئین وقانون میں گنجائش بھی نہیں وہ دیا گیا، آپ پی ٹی آئی کو ایسے سیٹیں دیتے ہیں جیسے کوئی ٹافی ہے۔

    بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ اداروں کو اپنی حدود میں رہ کر کام کرنا ہوگا، آج نفرت اور تقسیم کی سیاست نظر آرہی ہے، معاشی اور دہشتگردی جیسے مسائل پر ایک دوسرے کے ساتھ بات کرنے کا حوصلہ رکھیں۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleحکمرانوں کو سمجھ لینا ہوگا اور معاہدے پر عمل کرنا ہوگا، حافظ نعیم الرحمان
    Next Article سی پیک کا اگلا مرحلہ صنعتی شعبے میں بزنس ٹو بزنس انتظامات پر ہوگا، شہباز شریف
    admin
    • Website

    Related Posts

    حکومت قیام امن پر نہیں بلکہ سیاست کو فوکس کی ہوئی ہے جو غلط ہے،مولانا فضل الرحمان

    نومبر 17, 2024

    24 نومبر فیصلے کا دن، اس دن پتہ چل جائے گا کون پارٹی میں رہے گا اور کون نہیں، بانی تحریک انصاف

    نومبر 17, 2024

    عمران خان اور بشریٰ بی بی 24 نومبر کو اپنے بچوں کو بھی احتجاج میں لائیں، خواجہ آصف

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.