تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » سی پیک کا اگلا مرحلہ صنعتی شعبے میں بزنس ٹو بزنس انتظامات پر ہوگا، شہباز شریف
    Uncategorized

    سی پیک کا اگلا مرحلہ صنعتی شعبے میں بزنس ٹو بزنس انتظامات پر ہوگا، شہباز شریف

    adminadminاگست 9, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاک۔چین بے مثال دوستی کو سرمایہ کاری، معاشی اور تجارتی تعلقات کی صورت میں وسیع تر تعاون میں تبدیل کر رہے ہیں اور پاک چین اقتصادی راہداری(سی پیک) کا اگلا مرحلہ بالخصوص صنعتی شعبے میں بزنس ٹوبزنس انتظامات پر مشتمل ہوگا۔پاکستان اور چین کے درمیان ٹیکسٹائل انڈسٹری اور زرعی پیداوار کے شعبہ جات میں مشترکہ منصوبے شروع ہوں گے۔

    کراچی میں چین سمیت پاکستان میں کاروبارکرنے والے بین الاقوامی کمپنیوں کے نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ جب مجھے بتایا گیا کہ اس نمائش میں 150 کاروباری شخصیات پرمبنی چینی وفد بھی شرکت کر رہا ہے تو مجھے بہت خوشی ہوئی۔

    وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور چین آئرن برادرز ہیں، دونوں ممالک دوستی اور بھائی چارہ کے دیرینہ تعلقات کواب سرمایہ کاری، معاشی اور تجارتی تعلقات بالخصوص زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی، معدنیات وکان کنی اور بنیادی ڈھانچے کے شعبوں میں تعاون کی صورت میں تبدیل کر رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ جون کے مہینے میں عظیم دوست چین کے شانکسی صوبے کا دورہ کیاتھا، ہمیں ایک اہم زرعی یونیورسٹی اور سیکڑوں ایکڑ پر محیط تحقیقی مرکز کا دورہ کرایا گیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ اس مرکز کے دورے کے بعد ہم نے اپنے ایک ہزار زرعی گریجویٹ طلبا وطالبات کو اعلیٰ تربیت کے لیے چین بھیجنے کافیصلہ کیا اور اس حوالے سے پروگرام کوحتمی شکل دے دی گئی ہے، چینی ہم منصبوں کے ساتھ مشاورت کے بعد پاکستان کے یہ طلبا و طالبات چینی یونیورسٹیوں میں ریفریشر کورسز کریں گے۔

    وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان زرعی معیشت کا حامل ملک ہے، ملک کی 60 فیصد آبادی دیہی علاقوں میں رہائش پذیر ہیں، پاکستان کو اپنی زرعی پیداوار میں اضافے کی ضرورت ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال پاکستان کی زرعی برآمدات میں 3 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا ہے، جاری مالی سال کے لیے پاکستان نے اسے 7 ا رب ڈالر تک بڑھانے کا ہدف مقرر کیا ہے، یہ ایک بڑا ہدف ہے اور اس کے حصول کے لیے کوششوں کی ضرورت ہے۔

    شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کو زرعی پیداوارمیں اضافے کے لیے جدید ٹیکنالوجی اور جدید طریقے اپنانے اور اس کے بعد برآمدات کے لیے ویلیوایڈڈ مصنوعات کی ضرورت ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ اس شعبے میں اہداف کے حصول میں چین پاکستان کا اہم شراکت دار ملک بن سکتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ چینی وفد کی موجودگی ہمارے لیے حوصلہ افزا ہے اور چینی تاجروں کو پاکستانی تاجروں کے ساتھ بزنس ٹو بزنس معاہدے کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

    وزیراعظم نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کا اگلامرحلہ بنیادی طورپر صنعتی شعبے میں بزنس ٹو بزنس انتظامات پرمشتمل ہوگا، پاکستان اور چین کے درمیان ٹیکسٹائل انڈسٹری اور زرعی پیداوار کے شعبہ جات میں مشترکہ منصوبے شروع ہوں گے اوران منصوبوں سے پیداوار ان ممالک کو برآمد کی جائے گی جہاں ٹیکس زیادہ ہے، پاکستان اور چین اس حوالے سے مشترکہ طریقہ ہائے کار اختیار کریں گے اور یہ دونوں ممالک کے لیے یکساں طور پرمفید ہو گا۔

    تقریب میں خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ چین اور پاکستان عظیم دوست ہیں، ہماری دوستی نہ صرف ہمالیہ سے بلند ہے بلکہ اب یہ آسمانوں کو چھو رہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان نے چین کے تعاون سے اپنا سیارہ خلا میں بھیجا ہے، ہماری دوستی سمندروں سے گہری اورشہد سے میٹھی ہے، اب دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو سی پیک کے دوسرے مرحلے میں میں مزید تجارتی اور معاشی تعلقات کی صورت میں تبدیل کیا جائے گا۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleآج کل ملک میں نفرت کی سیاست عروج پر ہے،بلاول بھٹو
    Next Article دوسری شادی میرا حق ہے لیکن ابھی ارادہ نہیں ہے، صائمہ قریشی
    admin
    • Website

    Related Posts

    ملک کے بیشترشہروں میں بارش، نشیبی علاقے زیرآب،مکینوں کومشکلات

    اگست 29, 2024

    ٹوکیو کی کنواری لڑکیوں کو شادی کے لئے پرکشش آفر

    اگست 29, 2024

    عالیہ حمزہ کی 15 دن کی حفاظتی ضمانت منظور

    اگست 23, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.