تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » بنگلہ دیش میں عبوری حکومت تشکیل، ڈاکٹر محمد یونس چیف ایڈوائزر تعینات
    بین الاقوامی

    بنگلہ دیش میں عبوری حکومت تشکیل، ڈاکٹر محمد یونس چیف ایڈوائزر تعینات

    adminadminاگست 7, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    ڈھاکہ : بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے ملک سے فرار ہونے کے بعد عبوری حکومت تشکیل دے دی گئی، ڈاکٹر محمد یونس عبوری حکومت کے چیف ایڈوائزر ہوں گے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق عبوری حکومت کے قیام کا فیصلہ ایوان صدر میں مشاورتی اجلاس میں ہوا، اجلاس میں تینوں مسلح افواج کے سربراہان اور طلبہ تحریک کے رہنما بھی شریک تھے۔

    خیال رہے کہ احتجاج اور مظاہرے کر کے حکومت کے خاتمے کا سبب بننے والے بنگلہ دیشی طلبہ رہنماوٴں نے مطالبہ کیا تھا کہ محمد یونس نگراں حکومت کی قیادت کریں۔

    غریب ترین لوگوں کے بینکر کے نام سے مشہور محمد یونس کو 2006 میں ان کے کام کے لیے نوبیل انعام سے نوازا گیا جہاں انہوں نے دیہی خواتین کو چھوٹی نقد رقوم بطور قرض دی تھیں تاکہ یہ خواتین کھیتی باڑی کے اوزار یا کاروباری آلات میں سرمایہ کاری کر کے اپنی کمائی کو بڑھا سکیں۔

    اپنی بڑھتی ہوئی کامیابیوں کے ساتھ 2007 میں محمد یونس نے اپنی سیاسی جماعت بنانے کی کوشش کی تاہم 84 سالہ محمد یونس کا سیاسی سفر بہت مختصر رہا لیکن محمد یونس کے سیاسی مقاصد سامنے ا?نے سے شیخ حسینہ بہت برہم ہوئیں اور ان پر غریبوں کا خون چوسنے کا الزام بھی عائد کیا۔

    خیال رہے کہ 76 سالہ حسینہ واجد نے 2009 میں اقتدار سنبھالا تھا لیکن ان پر جنوری میں ہونے والے انتخابات میں دھاندلی کا الزام لگایا گیا تھا اور پھر گزشتہ ماہ لاکھوں طلبہ نے کوٹہ سسٹم کے خلاف سڑکوں پر مظاہرے کیے ۔

    بعدازاں طلبہ اور اپوزیشن جماعتوں نے سول نافرمانی کی تحریک شروع کی تھی جس میں سینکڑوں افراد کے جاں بحق ہونے کے بعد حسینہ واجد ہیلی کاپٹر میں ملک سے فرار ہو گئی تھیں اور وزارت عظمیٰ سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleپاکستان کی حکومت اور عوام بنگلادیشی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں،دفترخارجہ
    Next Article امریکا میں پاکستانی شہری آصف مرچنٹ کی گرفتاری ، دفتر خارجہ کا ردعمل آگیا
    admin
    • Website

    Related Posts

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024

    عالمی خلائی اسٹیشن پر ہوا کی لیکیج، امریکی، روسی حکام کے درمیان تضادات سامنے آنے لگے

    نومبر 17, 2024

    دماغ کیسے یادداشت کو اپ ڈیٹ اور تازہ دم کرتا ہے؟

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.