تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » کسٹمز میں پکڑے گئے بیش قیمت موبائل مارکیٹ میں فروخت ہونے کا انکشاف
    پاکستان

    کسٹمز میں پکڑے گئے بیش قیمت موبائل مارکیٹ میں فروخت ہونے کا انکشاف

    adminadminجولائی 30, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد: نیو اسلام اباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کسٹم کی جانب سے تحویل میں لیے جانے والے بیش قیمت موبائل فونز تلف کیے جانے کی بجائے عام مارکیٹ میں آپریٹ ہونے کا انکشاف ، وفاقی ٹیکس محتسب نےنوٹس و تحقیقات میں الزام ثابت ہونے کے باوجود کسٹمز کے ملوث افسران اور عملے کے خلاف ایکشن نہ لینے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کسٹمز حکام کو ملوث عملے خلاف محکمانہ کارروائی کرنے کی آخری تنبیہ کردی۔

    وفاقی ٹیکس محتسب نے ایئرپورٹ پر کسٹمز کی جانب سے تحویل میں لیے جانے والے کروڑوں روپے مالیت کے جدید موبائل فونز میں سے 22 فونز کے تلف نہ کیے جانے اور مارکیٹ میں آپریشنل ہونے کی شکایات پر نوٹس لیا۔ اس حوالے سے ایڈوائزر وفاقی ٹیکس محتسب ڈاکڑ ارسلان سبغتطین نے تحقیقات کیں تو ایئرپورٹ پر 42 آئی فون 14 پرومیکس ضبط کیے جانے کی تصدیق ہوئی ۔

    تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ 42 بیش قیمت فونز میں سے 22 آئی فون پرو میکس 14 کو تلف نہیں کیا گیا جبکہ ریکارڈ میں ظاہر کیا گیا کہ تمام فون تلف کردیے گئے۔ اسی طرح پی ٹی اے نے بھی کسٹمز کی جانب سے قبضے میں لیے جانے والے 22 بیش قیمت فونز کے آپریشنل ہونے کی تصدیق کی۔

    تحقیقات کی روشنی میں وفاقی ٹیکس محتسب اور حکام نے کلیکٹریٹ آف کسٹم اوراسلام آباد ایئرپورٹ کے ملوث افسران و عملے کے خلاف محکمانہ کارروائی کی سفارش کی لیکن متعلقہ حکام نے سفارشات پر عملدرآمد نہ کیا جس پر وفاقی ٹیکس محتسب سیکرٹریٹ نے معاملے کا سخت نوٹس لے کر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ایف بی آر کو اسکینڈل میں ملوث کسٹمز افسران و عملے کے خلاف محکمانہ کارروائی کے احکامات جاری کردیے۔

    ایڈوائزر وفاقی ٹیکس محتسب ڈاکڑ ارسلان سبگتگین کی جانب سے سیکرٹری ریونیو ڈویڑن ممبر کسٹمز (آپس)، فیڈرل بورڈ آف ریونیو، اسلام آباد اور کلکٹر، کلکٹریٹ آف کسٹمز، اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو ارسال کیے گئے مراسلے میں اتھارٹیز سے کہا گیا ہے کہ انکوائری آفیسر کی سفارشات اور وفاقی ٹیکس محتسب کے احکامات پر عملدرآمد کے لیے آخری موقع دیا جارہا ہے، 30 دن میں عملدرآمد کرکے رپورٹ پیش کی جائے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleمدارس سے متعلق عسکری اداروں میں غلط فہمیاں پائی جاتی ہیں، مفتی تقی عثمانی
    Next Article وقار یونس نے پی سی بی میں ذمہ داریاں سنبھال لیں
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.