تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » سیکیورٹی فورسز کی مہمند، ڈی آئی خان اور شمالی وزیرستان میں کارروائیاں ،5 دہشت گرد ہلاک
    پاکستان

    سیکیورٹی فورسز کی مہمند، ڈی آئی خان اور شمالی وزیرستان میں کارروائیاں ،5 دہشت گرد ہلاک

    adminadminجولائی 29, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز نے ضلع مہمند، ڈی آئی خان اور شمالی وزیرستان میں الگ الگ آپریشنز میں پانچ دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق 28-29 جولائی کو سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں تین الگ الگ آپریشنز میں کل پانچ دہشت گردوں ہلاک کردیا، ضلع مہمند میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر مشترکہ آپریشن کیا گیا جس کے دوران فتنہ الخوارج کے قاری سمیت تین دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا۔

    آئی ایس پی آرکا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے کو تباہ اور اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد کا ذخیرہ ضبط کرلیا گیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران کے پی کے پولیس کے پولیس کانسٹیبل ابرار حسین (مقامی ڈسٹرکٹ صوابی) نے بہادری سے لڑتے ہوئے شہادت کو گلے لگا لیا۔

    ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر کی گئی ایک اور کارروائی میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو موثر طریقے سے نشانہ بنایا اور فائرنگ کے نتیجے میں فتنہ الخوارج کے خارجی صفت اللہ عرف ملا منصور کو ہلاک کردیا گیا، جبکہ تین دیگر دہشت گرد زخمی ہوگئے۔

    خارجی صفت اللہ 12 دسمبر 2023 کو درابن میں خودکش بم حملے میں سہولت کاری سمیت علاقے میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے ضلع میں ہونے والی تیسری کارروای میں فتنہ الخوارج کے ایک اور خارجی دہشت گرد کو سیکیورٹی فورسز نے ہلاک کردیا۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز پاکستان میں امن و استحکام کو یقینی بنانے کے لیے دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہیں، اور ہمارے بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleکسی بھی شخص کو واجب القتل قرار دینا غیر شرعی عمل ہے، اسلامی نظریاتی کونسل
    Next Article مقبوضہ کشمیر میں پُراسرار دھماکا ،4 مسلمان جاں بحق
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.