تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » مقبوضہ کشمیر میں پُراسرار دھماکا ،4 مسلمان جاں بحق
    پاکستان

    مقبوضہ کشمیر میں پُراسرار دھماکا ،4 مسلمان جاں بحق

    adminadminجولائی 29, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    سرینگر: مقبوضہ کشمیر کے علاقے سوپور میں اسکریپ ڈیلرشپ میں ہونے والے پُراسرار دھماکے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب لداخ سے آنے والے ایک اسکریپ سے لدے ٹرک سے سامان اتارا جا رہا تھا۔ اس دوران زور دار دھماکا ہوگیا۔

    دھماکا اتنا شدید تھا کہ آس پاس کھڑی گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے جب کہ 3 نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جب کہ ایک نے اسپتال پہنچ کر دم توڑ دیا۔ چاروں مسلمان تھے۔

    جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 40 سالہ نذیر احمد، 20 سالہ عظیم اشرف میر، 23 سالہ عادل رشید بھٹ اور 25 سالہ محمد اظہر کے نام سے ہوئی جو ٹرک سے اسکریپ اتار رہے تھے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ تاحال دھماکے کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا۔ فرانزک ٹیم نے جائے وقوعہ سے کچھ سیمپل جمع کیے ہیں جن کا تجزیہ جاری ہے۔ واقعے میں دہشت گردی کے عنصر کے شواہد بھی نہیں ملے۔

    پولیس ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ اسکریپ جس سے جگہ سے آیا تھا وہاں پولیس پارٹی بھیج دی گئی ہے۔

    عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ٹرک سے جو کباڑ اتارا جا رہا تھا اس میں کچھ فوجی سامان بھی تھا۔ ایسا لگتا ہے جیسے کسی فوجی اڈے کا استعمال شدہ سامان ہو،

    تاہم پولیس نے اس تاثر کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اسکریپ لداخ سے پرائیویٹ ادارے سے آیا تھا۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleسیکیورٹی فورسز کی مہمند، ڈی آئی خان اور شمالی وزیرستان میں کارروائیاں ،5 دہشت گرد ہلاک
    Next Article اسرائیل کا حزب اللہ پر حملے کا پلان ، لبنان کی پروازیں معطل، غیرملکیوں کا انخلا
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.